اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Fighter First Look Poster Out دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن کی پہلی فلم فائٹر کا پوسٹر ریلیز - فائٹر کا پہلا پوسٹر ریلیز

ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ پہلی فلم فائٹر کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا ہے۔ فرسٹ لک پوسٹر کے ساتھ میکرز نے فائٹر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ Fighter first look poster out

دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن کی ایک ساتھ پہلی فلم فائٹر کا پہلا پوسٹر ریلیز
دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن کی ایک ساتھ پہلی فلم فائٹر کا پہلا پوسٹر ریلیز

By

Published : Oct 28, 2022, 3:16 PM IST

حیدرآباد: مداح عرصوں سے ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔ اب ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی اداکاری والی فلم فائٹر کے میکرز نے جمعہ کو فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر بھارتی کی پہلی فضائی ایکشن طرز کی فلم ہوگی۔Fighter first look poster out

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ جدید ترین ٹیکنالوجی اور فلم بندی کی نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہوئی ہے۔ فرسٹ لک پوسٹر کے ساتھ میکرز نے فائٹر کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ فلم 25 جنوری 2024 کو بڑے پردے پر آنے والی ہے۔ فائٹر پہلے 26 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں آنے والی تھی۔

دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن کی ایک ساتھ پہلی فلم فائٹر کا پہلا پوسٹر ریلیز

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے میکرز نے پہلے کہا تھا کہ یہ فلم بین الاقوامی ناظرین کو بھارتی فلموں کی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ان لوگوں کی توجہ ضرور حاصل کرے گی جو بڑے پردے پر زبردست ایکشن دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس فلم کو وائکوم 18 اسٹوڈیوز، ممتا آنند، ریمن چب اور انکو پانڈے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فائٹر کو ایک فضائی ایکشن فلم کہا جاسکتا ہے جو ایک منفرد سنیما کا تجربہ پیش کرنے کی کوشش کرے گی ۔ اسکرپٹ میں فضائی ایکشن کی بات کی گئی ، فلم کی کہانی بھارت کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلمساز کا مقصد فائٹر کو ایک فرنچائز بنانا ہے۔بینگ بینگ (2014) اور وار (2019) کے بعد ریتک روشن تیسری بار سدھارتھ آنند کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ وہیں یہ پہلی بار ہوگا جب اسکرین پر ریتک اور دیپیکا ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ ریتک اور دیپیکا کے علاوہ فائٹر میں انیل کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Deepika Padukone Pathaan look: فلم پٹھان سے دیپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک سامنے آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details