حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان منگل کے روز دبئی میں ایک تقریب میں تھے۔ وہ اپنے ایک دوست کی رئیل اسٹیٹ برانڈ کے پروموشنل ایونٹ میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔ یہاں اداکار نے چند مہمانوں سے ملاقات کی، جن میں ان کے کچھ مداح بھی شامل تھے۔ اسی تقریب میں ایک پرجوش مداح نے کچھ ایسا کردیا، جس کی اداکار کو بھی توقع نہیں تھی۔Fan kisses Shah Rukh Khan
سوشل میڈیا پر تقریب سے سامنے آئی ایک ویڈیو میں شاہ رخ اپنی منیجر پوجا ددلانی اور سیکورٹی کے ساتھ بیک اسٹیج ایریا میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس درمیان ایک شخص اداکار کے پاس آتا ہے اور ان سے ہاتھ ملانے کے بعد ان کے ہاتھ کو بوسہ دیتا ہے اور پھر انہیں گلے لگاتا ہے۔
اس کے فورا بعد سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون ان کے پاس آتی ہے اور پوچھتی ہیں' کیا میں آپ کو بوسہ دے سکتی ہوں؟' شاہ رخ خان جب تک اس کا جواب دیتے اس سے پہلے ہی خاتون شاہ رخ خان کے گال پر بوسہ دے دیتی ہے۔ یہ ہوتا دیکھ کر شاہ رخ خان اپنی آنکھیں بند کر مسکراتے نظر آتے ہیں۔ خاتون پھر وہاں سے مسکراتی ہوئی چلی جاتی ہے۔