ممبئی: سالگرہ وہ خاص دن ہے جب آپ کو اپنے قریبی لوگوں اور دوستوں کی طرف سے ڈھیر ساری محبت اور شفقت ملتی ہے۔ اداکار فرحان اختر کو بھی ایسی محبت اپنے قریبیوں سے مل رہی ہے۔ اس خاص موقع پر ان کی بہن اور ہدایتکار زویا اختر نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انسٹاگرام پر زویا نے ایک فرحان کی بچپن کی ایک پیاری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' برتھ ڈے بوائے، میں ہرسال تم سے اور زیادہ پیار کرنے لگی ہوں'۔ اس تصویر میں فرحان بے حد معصوم اور پیارے نظر آرہے ہیں۔Farhan Akhtar birthday
زویا کے یہ تصویر شیئر کرنے کے فورا بعد ابھیشیک بچن، سونالی بیندرے اور فرحان کی اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔ شیبانی نے فرحان کی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' سب سے پیارا'۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی دل والے ایموجیز بھی شیئر کیے۔ اس تصویر پر مداحوں نے فرحان کو 49 ویں سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ' بہت سارا پیار فرحان۔ آپ کی موسیقی اور فلموں نے مجھے میری زندگی کی سب سے بہترین یادیں دی ہیں اور جب بھی آپ کا کوئی ایک گانا سنتا ہوں تو میں خوشی کے وقت میں گُم ہوجاتا ہوں۔ وہ پناہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' سالگرہ مبارک سر۔ آپ بہترین ہیں'۔