اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Fardeen Khan body transformation: فردین خان نے اپنے نئے اوتار سے مداحوں کو حیران کردیا، دیکھیں ویڈیو - فردین خان کی فٹ باڈی

اداکار فردین خان جنہیں اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ٹرول کیا گیا، نے پیر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مداحوں کے ساتھ فٹنس سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں اداکار کی زبردست باڈی دیکھنے کو مل رہی ہے، جسے دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔

فردین خان نے اپنے نئے اوتار سے مداحوں کو حیران کردیا، دیکھیں ویڈیو
فردین خان نے اپنے نئے اوتار سے مداحوں کو حیران کردیا، دیکھیں ویڈیو

By

Published : May 22, 2023, 5:27 PM IST

Updated : May 22, 2023, 6:07 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار فردین خان ایک دہائی سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔ وہ آخری بار سال 2010 میں مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دولہا مل گیا میں نظر آئے تھے۔ ادکار نے طویل وقفے تک سنیما سے دوری بنائی رکھی اور اس دوران انہوں نے اپنا کافی وزن بڑھا لیا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی بار لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم اداکار نے سال 2021 میں اپنی فلم وسفوٹ سے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کیا اور اس فلم کے لیے انہوں نے اپنا وزن بھی گھٹایا، جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ تب سے فردین سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ پیر کے روز انسٹاگرام پر فردین نے ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کتنے فٹ ہیں۔Fardeen Khan body transformation

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فردین نے کیپشن میں لکھا کہ 'اچھی صحت کا سائنسی نسخہ ہے اپنے دماغ، جسم اور روح کو ایک دھاگے سے باندھے رکھنا۔ چلو لفٹنگ کرتے ہیں'۔اس ویڈیو میں اداکار کو مختلف پوز میں مسلز دکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کو مداحوں نے اپنی تعریفوں سے بھر دیے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ' یہ شخص عمر کے ساتھ بہتر ہوتا جارہا ہے'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' ہم آپ کو فلموں میں کب دیکھ سکتے ہیں'۔

فردین خان نے اپنے نئے اوتار سے مداحوں کو حیران کردیا، دیکھیں ویڈیو

کچھ دن پہلے فردین نے جم میں ورزش کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردین ڈمبل اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریباً 11 سال کے بعد فردین فلم وسفوٹ سے واپسی کر رہے ہیں، جو وینزویلا کی فلم 'روک پیپر سیزرس کا ہندی ریمیک ہے۔ اس کی ہدایت کاری کوکی گلاٹی کررہے ہیں اور اس میں رتیش دیش مکھ بھی ہیں۔

Last Updated : May 22, 2023, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details