بالی ووڈ کی معروف و بہترین اداکارہ میں سے ایک تجربہ کار اداکارہ تبو 4 نومبر کو 52 برس کی ہوگئیں۔ انہوں نے پیر کی شام اپنی سالگرہ بالی ووڈ کی سہیلیوں شلپا شیٹی اور فرح خان کندرا کے ساتھ منائی۔ تبو کو مزید خاص محسوس کرنے کے لیے شلپا اور فرح نے ان کے لیے ایک پاجامہ پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں صرف وہ تینوں ہی نظر آئیں اور ہمیں یقیناً اداکاروں کی طرف سے شیئر کی گئی تصویریں پسند آئی ہیں۔Tabu's Birthday
فرح خان اور شلپا شیٹی نے اس پاجامہ پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فرح نے اپنے پوسٹ میں انکشاف کیا کہ شلپا نے تبو کی سالگرہ اپنے ریستوران باسٹین میں منانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن آخر میں انہیں فرح کے گھر پر یہ سالگرہ منانی پڑی۔ انہوں نے نائٹ سوٹ جیسے آرام دہ لباس میں تبو کی سالگرہ منائی اور کیک کاٹنے کے بعد ذائقہ دار پکوان کا بھی لطف اٹھایا۔
انسٹاگرام پر فرح نے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ' پاجامہ پارٹی۔۔۔ تبو کی سالگرہ فارمل لباس میں منارہے ہیں ۔ شکریہ شلپا شیٹی جس نے باسٹین میں ہمیں سالگرہ منانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ جشن میرے گھر پر ہوا'۔ اس تصویر میں تینوں کو نائٹ سوٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر پر شلپا شیٹی نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'وعدہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ پارٹی کے بعد کا جشن آپ کے گھر میں ہوگا۔ سالگرہ مبارک ہو ٹیمپو میری جان'۔