اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Marriage Proposal خاتون نے سلمان خان کو شادی کی پیشکش کی، اداکار کا جواب سن کر آپ ہنس پڑیں گے - خاتون نے سلمان کی شادی کی پیشکش کی

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کی پری ایونٹ میں ایک خاتون نے اداکار سلمان خان کو شادی کی تجویز پیش کی، جس پر اداکار نے کچھ ایسا ردعمل دیا جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

خاتون نے سلمان خان کو شادی کی پیشکش کی
خاتون نے سلمان خان کو شادی کی پیشکش کی

By

Published : May 27, 2023, 3:49 PM IST

Updated : May 27, 2023, 4:19 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں اور عمر کے ساتھ ساتھ دبنگ اداکار کی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ فی الحال انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے 23 ویں ایڈیشن کے لیے ابوظہبی میں ہیں اور گزشتہ چند دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ تاہم آئیفا کے ایک پری ایونٹ میں کچھ ایسا واقعہ پیش آیا جس نے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔ دراصل ایک خاتون نے سلمان کو شادی کی پیشکش دے ڈالی۔ اب اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔Fan proposes Salman Khan

انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی تقریب کی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'سلمان خان، میں ہالی ووڈ سے صرف یہ سوال پوچھنے کے لیے آئی ہوں، مجھے آپ کو دیکھتے ہی آپ سے محبت ہو گئی۔ یہ سنتے ہی سلمان نے ہنستے ہوئے کہاکہ ' کیا آپ شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں، ؟'

خاتون نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ اس سوال پر سلمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی کرنے کے دن گزر چکے ہیں، آپ کو مجھ سے 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔ اور یہ کہتے ہوئے اداکار وہاں سے چلے گئے۔یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصرے سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا اور ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے اداکار کے لک پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' سلمان خان کا یہ لک دیکھ کر کک فلم کی یاد آگئی'۔ ایک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کوئی بھی ان کے سینس آف ہیومر کا مقابلہ نہیں کرسکتا'۔ واضح رہے کہ سلمان اگلی بار ٹائیگر 3 میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی پانچویں فلم ہوگی اور یہ ٹائیگر زندہ ہے کا سیکوئل ہے۔ منیش شرما کی طرف سے ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:IIFA 2023: سلمان خان نے وکی کوشل کو گلے لگا کر اختلافات کی افواہوں کو ختم کیا

Last Updated : May 27, 2023, 4:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details