اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastava Health Update: اہل خانہ نے بتایا راجو سریواستو کی حالت مستحکم - راجو سریواستو دل کا دورہ

مقبول کامیڈین راجو سریواستو کے اہل خانہ نے ان کے طبی حالت کے بارے میں جانکاری دی۔ اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے راجو سریواستو کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔Raju Srivastava Health Update

اہل خانہ نے بتایا راجو سریواستو کی حالت مستحکم
اہل خانہ نے بتایا راجو سریواستو کی حالت مستحکم

By

Published : Aug 13, 2022, 10:07 AM IST

نئی دہلی: اپنے مزاحیہ انداز سے لاکھوں چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے کامیڈین راجو سریواستو کے آفیشل انسٹاگرام پیچ پر ان کے طبی حالت کے حوالے سے ایک بیان شیئر کیا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے اس بیان میں کہا ہے کہ ان کی حالت اب 'مستحکم ' ہے۔ 58 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کو بدھ کے روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔Raju Srivastava Health Update

راجو سریواستو کے اہل خانہ نے اس بیان میں بتایا ہے کہ 'راجو سریواستو جی کی حالت مستحکم ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ ان کی صحت کا خیال رکھ رہی ہے۔ تمام خیرخواہوں کا شکریہ جو انہیں مسلسل اپنی محبت اور حمایت بھیج رہے ہیں۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ افواہوں یا فرضی خبروں پر دھیان نہ دیں'۔

واضح رہے کہ جم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کا سامنا کرنے کے بعد انہیں 10 اگست کو ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ راجو کو بدھ کی صبح ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اطلاع کے مطابق وہ ٹریڈمل پر دوڑ رہے تھے جب انہیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ وہ صحت یاب ہورہے ہیں اور ڈسچارج ہونے سے پہلے انہیں کچھ دنوں تک زیرنگرانی میں رکھا جائے گا۔

'گجودھر بھیا' کے نام سے مشہور راجو سریواستو کا شمار ملک کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین میں ہوتا ہے ۔ وہ پہلی بار فلم 'تیزاب' (1988) میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فلم میں نے پیار کیا (1989)، بازیگر (1993)، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ (2001) اور آخری بار کامیڈین کپل شرما کی فلم 'فرنگی' میں ایک خاص کردار میں دیکھا گیا ہے۔ ٹی وی سیریز کی بات کریں تو سال 1994 میں انہیں پہلی بار دور درشن پر نشر ہونے والے کامیڈی شو 'ٹی ٹائم منورجن' میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد راجو سریواستو نے کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں شائقین کو کافی ہنسایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details