اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Drishyam 2 Teaser OUT اجے دیوگن کی تھرلر فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر ریلیز - دریشیم 2 کی ریلیز تاریخ

اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم 2' کا ٹیزر ستمبر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ جانئیے فلم کب ریلیز ہوگی۔Drishyam 2 Teaser OUT

اجے دیوگن کی تھرلر فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر ریلیز
اجے دیوگن کی تھرلر فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر ریلیز

By

Published : Sep 29, 2022, 2:14 PM IST

حیدرآباد: اجے دیوگن کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'دریشیم 2' کا ٹیزر 29 ستمبر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل 28 ستمبر کو اجے دیوگن نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا تھا۔ یہ بھی بتایا کہ فلم کس دن ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اجے کی جانب سے ریلیز کی گئی فلم کا پوسٹر بھی بہت شاندار ہے۔ اجے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم 'دریشیم-2' کا پوسٹر جاری کیا اور لکھا ' 2 اور 3 اکتوبر کو کیا ہوا تھا یاد ہے نہ؟ وجے سالگاوکر کی فیملی کے ساتھ ایک بار پھر واپسی'۔ اس کے ساتھ اجے نے بتایا ہے کہ فلم کا ٹیزر آج یعنی 29 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔Drishyam 2 Teaser OUT

1منٹ 22 سکینڈ کے اس ٹیرز میں فلم کے پہلے حصے کی کچھے جھلک دکھائی دیتی ہے اور ٹیزر کے آخر میں اجے دیوگن یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ یہ میرا اعتراف ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اجے فلم کے دوسرے حصے میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے نظر آئیں گے۔

اجے نے فلم کے جو پوسٹر جاری کیا ہے اس میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اجے کے ہاتھ میں بیلچہ، اجے کی بیوی کے کردار میں ساؤتھ کی اداکارہ شریا سرن کندھے پر بیگ لٹکائے کھڑی ہیں۔ اسی طرح اجے کی بڑی بیٹی کے ہاتھ میں لوہے کی راڈ اور چھوٹی بیٹی کے ہاتھ میں سی ڈی ڈرائیو ہے۔ یہ سب سوامی چنمیانند جی کے آشرم کے پنڈال کی طرف منہ کیے کھڑے نظر آرہے ہیں۔ پوسٹر کے بائیں جانب فلم کی ریلیز کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ فلم 18 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری ابھیشیک پاٹھک نے کی ہے۔اس سے ایک دن پہلے (27 ستمبر) اجے دیوگن نے کچھ پرانے بل شیئر کرکے مداحوں کو بے چین کردیا۔ دراصل اجے نے جو بل شیئر کیے تھے وہ ان کی فلم دریشیم (2015) سے متعلق تھے۔ اس فلم کا ڈائیلاگ '2 اکتوبر کو کیا ہوا تھا؟' بہت مقبول ہے۔

'دریشیم-2' کے علاوہ اجے دیوگن فلم 'بھولا' اور 'تھینک گاڈ' سے بھی سرخیوں میں ہیں۔ بھولا ساؤتھ کی فلم 'قیدی' کا آفیشل ہندی ریمیک بتایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم تھینک گاڈ ایک رومانوی، ڈرامہ اور کامیڈی فلم ہے، جس میں اجے دیوگن چتر گپتا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم تھینک گاڈ میں سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:MP Minister Demands to Ban Thank God: مدھیہ پردیش کے وزیر کا فلم تھینک گاڈ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details