ممبئی: حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر سامنے آیا تھا۔ اب فلم کے میکرز نے دریشیم 2 سے اکشے کھنہ کی جھلک شیئر کردی ہے۔ پوسٹر میں اداکار سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور شطرنج کے کھیل میں اپنی اگلی چال چلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری ابھیشیک پاٹھک کر رہے ہیں۔ اس پوسٹر کے ٹیگ لائن میں لکھا ہے ' دشمن کو ہرانے کا موقع اکثر دشمن آپ کو خود دیتا ہے'۔Akshay Khanna in Drishyam2
فی الحال ابھی اکشے کے کردار کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ اکشے کی اس فلم میں نئی انٹری ہے، جس میں اجے دیوگن، تبو، شریا سرن، ایشیتا دتہ، مرنال جادھو اور رجپ کپور شامل ہیں، یہ کردار ہمیں فلم کے پہلے حصے میں بھی دیکھنے کو ملے تھے۔ دریشم کے پہلے حصے کی طرح دریشیم 2 بھی اسی نام سے آئی مشہور ملیالم فلم کا ریمیک ہے، جس میں موہن لال اہم کردار میں ہے۔