ممبئی (مہاراشٹر): کیمپس کامیڈی ڈرامہ ڈاکٹر جی 14 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، میکرز نے پیر کے روز فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا۔ آیوشمان کھرانہ اور راکل پریت سنگھ کی اداکاری والی یہ فلم انوبھوتی کشیپ کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہوگی۔Doctor G Release Date
آیوشمان نے فلم کی ریلیز کی تاریخ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'زندگی ہے میری فلم آف گوگلی، بننا تھا آرتھوپیڈکس، پر بن گیا ڈاکٹر جی۔ اپنی اپائنٹمنٹس لینے کے لیے تیار ہو جائیں۔ ڈاکٹر جی 14 اکتوبر 2022 کو آپ کے قریبی سینما گھروں میں ملیں گے'۔
اپنی کثیر الجہت صلاحیتوں کے لیے مشہور آیوشمان اپنی ہر پرفارمنس سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنادیتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ شائقین کو کچھ نیا دکھائیں اور وہ اب اپنی نئی فلم ڈاکٹر جی میں کچھ ایسا ہی کرنے جارہےہیں۔ وہ اپنے کیریئر میں پہلی بار ایک گائناکالوجسٹ کے کردار میں نظر آئیں گے۔