ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ اپنے خیالات اور رائے کے بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ پیر کو ممبئی میں اپنی ویب سیریز سیٹاڈل کی تشہیری پروگرام کے دوران اداکارہ نے اپنے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتی جنہیں وہ پسند نہیں کرتی ہیں۔ اس پریس ایونٹ کے دوران پرینکا سے پوچھا گیا کہ جب وہ کسی پروجیکٹ کے لیے حامی بھرتی ہیں تو ایسی کون سی چیز ہے جس پر وہ سمجھوتہ نہیں کرسکتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی جنہیں وہ پسند نہیں کرتیں۔
پرینکا نے کہا کہ ' مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے اب اس چیز پر سمجھوتا کرنا ناممکن ہے۔ یہ حقیقت ہے۔ میں ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی جنہیں میں اب بالکل پسند نہیں کرتی۔ یہ میرے لئے واقعی سمجھوتے کے قابل نہیں ہے'۔ پرینکا نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے جن سے ان کا تعلق ہے۔ ' مجھے ان لوگوں کی پذیرائی کرنی ہے، جن کے ساتھ میں گھری رہتی ہوں۔ میں یہ کام بہت طویل عرصے سے کر رہی ہوں۔ میں کام پر جانے کے بارے میں سوچ کر پرجوش ہونا چاہتی ہوں اور یہ میرے لیے سمجھوتے والی چیز نہیں ہے'۔