اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Disha Vakani making comeback as Dayaben: تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیا بین کی واپسی کی تصدیق - تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیا بین

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے دیابین کا کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی کو دوبارہ ٹی وی شو میں شامل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیا بین کی واپسی کی تصدیق
تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیا بین کی واپسی کی تصدیق

By

Published : Jul 31, 2023, 7:32 PM IST

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے شائقین دیشا وکانی کو ٹی وی اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کا طویل وقت سے انتظار کر رہے ہیں، دیشا نے شو میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کردار دیا بین کا کردار ادا کیا تھا۔ اب انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر اسیت مودی جنہوں نے پہلے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شو کے اس کردار اور اداکار کو واپس لائیں گے۔ وہ ابھی اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔ شو کے 15 سال مکمل ہونے کی خوشی کے موقع پر اسیت مودی نے دیشا کی دیا بین کے کردار کے طور پر واپسی کی تصدیق کی ہے۔Disha Vakani making comeback as Dayaben

گزشتہ چند مہینوں کے دوران کئی اداکاروں نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ چھوڑ دیا ہے اور ان میں سے کچھ اداکاروں نے شو سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے وجہ بدسلوکی اور ہراسانی بتائی ہے کچھ اداکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروڈیوسر انہیں وقت پر تنخواہ کی ادائیگی نہیں کر رہے تھے۔ شیلیش لودھا نے بھی اس سال کے شروع میں شو چھوڑ دیا تھا۔ اب دیشا وکانی بھی برسوں بعد جلد ہی شو میں واپسی کرتی نظر آئیں گی۔

اسیت مودی نے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا کہ '15 سال کے اس سفر میں ان سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ایک ایسا ہی فنکار ہے جسے ہم بھول نہیں سکتے۔ وہ فنکار ہے دیا بھابھی عرف دیشا وکانی جنہوں نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کیا اور ہمیں ان تمام سالوں میں خوب ہنسایا ۔ ان کے واپس آنے کا انتظار کر رہے ہیں اور میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ دیشا وکانی جلد ہی تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں واپس آئیں گی'۔

2022 میں یہ خبر آئی تھی کہ دیشا وکانی کو شو میں دیابین کی عجیب و غریب آواز میں بات کرنے کی وجہ سے گلے کا کینسر ہوا تھا۔ شو کے ڈائریکٹر مالو رجدا نے اس طرح کی رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا۔ پچھلے سال اکتوبر میں مالو نے انسٹاگرام پر ان جھوٹی رپورٹنگ پر تنقید کی تھی۔

دیشا نے تقریباً ایک دہائی تک تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیابین کا کردار ادا کیا۔ 2017 میں زچگی کا وقفہ لینے کے بعد سے وہ شو میں واپس نہیں آئی تھیں۔ انہوں نے 2017 میں ایک بیٹی کا استقبال کیا اور بعد میں گزشتہ سال مئی میں ان کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details