حیدرآباد: فلمساز کرن جوہر اور اداکار و ہدایت کار کنگنا رناوت کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے زبانی جنگ جاری ہے۔ جہاں کنگنا وقتاً فوقتاً کرن جوہر پر زبانی حملہ کرنے سے نہیں تھکتی وہیں کرن جوہر اداکارہ کے بیان پر زیادہ تر خاموش رہتے ہیں۔ لیکن اس بار کرن نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کنگنا کو جواب دیا ہے۔ فلمساز کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری اس بات کی مثال ہے کہ کنگنا کا جواب دینے کا ان طریقہ دوسروں سے مختلف ہے۔Karan Johar take a dig at Kangana Ranaut
بدھ کے روز کنگنا کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر اس وقت دیکھا گیا تھا جب پرینکا چوپڑا کے ڈیکس شیپرڈ کے ساتھ حالیہ انٹرویو نے بالی ووڈ میں ہلچل پیدا کردی تھی۔ اداکارہ نے اس دوران پاپرازی کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی 'فلم مافیا' کے بارے میں ان سے سوال کیوں نہیں پوچھتا۔
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ چھوڑنے اور ہالی ووڈ میں کرئیر بنانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں نظر اندازی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں کوئی بھی فلم میں کاسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا'۔ اس انٹرویو کے بعد کنگنا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کرن جوہر پر پرینکا کو ملک چھوڑنے کے لیے مجبور کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس ٹویٹ کے بعد ہی انہیں ائیرپورٹ پر دیکھا گیا اور انہوں نے پاپرازیوں سے پوچھا کہ فلم مافیا کے بارے میں کوئی سوال کیوں نہیں پوچھتے۔