ہی مین کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے کشمیر سے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ چند کشمیری نوجوان کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اداکار کے ذریعہ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس تصویر کو کشمیریوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور وہ اداکار کے تئیں کھل کر اپنی محبت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔Dharmendra shared a picture
دھرمیندر نے کشمیری نوجوانوں کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے کشمیری بچوں، اب تم سب بڑے ہو گئے ہوں گے۔ اگر مجھے موقع ملا تو ملوں گا ضرور۔ جیتے رہو، تم سب کو بہت سارا پیار'۔
اب شعلہ کے ویرو کے ذریعہ یہ تصویر شیئر کرنے کے فورا بعد اس ٹویٹ کے جواب میں کشمیر کے بہت سے لوگوں نے ان کا خیر مقدم کیا اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے دھرمیندر کے ساتھ نظر آرہے نوجوانوں کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یہ لوگ ان کے گاؤں کے ہی رہائشی ہیں۔
جہانگیر علی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ'میرے شہر کے یہ لڑکے اب سب بالغ ہو چکے ہیں، ان میں سے کچھ بوڑھے بھی ہیں، لیکن یہ تصویر ان کے لیے ایک خزانہ ہے جسے انہوں نے سنبھال کر رکھا ہے'۔ وہیں ایک صارف نے تصویر میں نظر آرہے نوجوانوں کے نام بھی بتائے۔ ناصر کہویہامی لکھتے ہیں کہ 'یہ تمام لوگ چرارے شریف بڈگام کے رہنے والے ہیں۔ بائیں سے دائیں دیکھیں تو جن کی شناخت میرے ایک ساتھی نے ۔۔محمد یوسف وازہ، ریاض احمد بھٹ اور شوکت احمد کلکر کے نام سے کی'۔
وہیں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی ٹویٹر صارفین نے دھرمیندر کی اس پوسٹ کو ڈھیر سارا پیار دیا ہے۔ ایک صارف نےلکھا کہ ' ہم یہاں کشمیر میں استقبال کرنے کو تیار ہیں'۔ ایک ور نے لکھا کہ ' امید ہے کہ آپ ایک بار ضرور یہاں آئیں گے'۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کی یہ تصویر سال 1988 میں آئی فلم زلزلہ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔ اس فلم میں دھرمیندر کے ساتھ شتروگن سنہا، راجیو کپور، انیتا راج، کمی کٹکر، وجیتا پنڈت، ڈینی ڈینزونگپا مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ وہیں دھرمیندر جلد ہی بڑے اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: Karan Johar Shares Dharmendra Pics کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سے دھرمیندر کی تصاویر شیئر کی