حیدرآباد: ہندی سنیما کے تجربہ کار اداکار دھرمیندر اب بھی اپنی اداکاری سے اپنے مداحوں کو خوش کرتے رہتے ہیں۔ ان دنوں وہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 'راکی اور رونی کی پریم کہانی' کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ دھرمیندر سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر دھرمیندر کے مداحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ Dharmendra Shares Chilhood Pic۔ اداکار دھرمیندر جنہیں ہندی سنیما کا 'ہی-مین' کہا جاتا ہے، اپنی فلموں کے علاوہ اپنی مضبوط شخصیت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ دھرمیندر کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کی بات کریں تو انہوں نے اپنے بچپن کی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرکے دھرمیندر نے اپنے دل کی تمام باتوں کو مداحوں کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے۔ Dharmendra on Instagram
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے لکھا کہ 'کاش میں بچہ ہی رہتا، ماں کی گود سے باپ کی بانہوں تک ۔ باپ کی بانہوں سے ماں کی گود تک ۔۔سفر وہ جو سفر جنت تھا۔ واضح رہےکہ دھرمیندر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر ہمیشہ شیئرکرتے رہتے ہیں۔ دھرمیندر کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس خوبصورت تصویر پر مداح تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ دھرمیندر کے بیٹے بابی دیول سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اس پوسٹ پر تبصرہ اور لائک کیا ہے۔