اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Dharmendra celebrates Lohri: دھرمیندر اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منا رہے ہیں - دھرمیندر لوہڑی کا تہوار منارہے ہیں

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اپنے بیٹے اور پوتوں کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منا رہے ہیں۔ اب ان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے بابی دیول، ان کے بیٹے آریمان دیول اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اور راجویر دیول کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

دھرمیندر اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منا رہے ہیں
دھرمیندر اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منا رہے ہیں

By

Published : Jan 14, 2023, 10:31 AM IST

حیدرآباد: تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ لوہڑی کا تہوار منارہے ہیں۔ ان کے بیٹے اور اداکار بابی دیول نے اپنے انسٹاگرام پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی ہے جس میں ان کے والد دھرمیندر نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی اس تصویر میں بابی کے بیٹے آریمان دیول اور ان کے بھائی سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اور راجویر دیول بھی نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں دھرمیندر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے سفید ٹی شرٹ اور اس کے اوپر ایک جیکٹ پہن رکھی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے چیکر پینٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔ کیمرے کے سامنے وہ اپنی پیاری مسکراہٹ بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں بابی دیول اپنے والد دھرمیندر کو پکڑے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ تصویر ان کے گھر پر کلک کی گئی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بابی نے لکھا ہے کہ 'لوہڑی مبارک ہو!' ۔ اداکار کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے اس تصویر پر خوب سارے تبصرے کیے اور دیول خاندان کو لوہڑی کی مبارکباد دی'۔ Dharmendra celebrates Lohri

دھرمیندر حال ہی میں دسمبر میں اپنی 87 ویں سالگرہ منائی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے بابی اور پوتے کرن نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کام کے لحاظ سے گزشتہ سال بابی دیول کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ سال ان کی ویب سیریز لو ہوسٹل ریلیز ہوئی، جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا ہے۔وہیں دھرمیندر اگلی بار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گے۔ اس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ ان کے پاس ہدایت کار انیل شرما کی اگلی فلم اپنے 2 بھی ہے جس میں سنی، بابی اور کرن ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Kaifi Azmi Birth Anniversary: کیفی اعظمی کے لکھے نغمے آج بھی سامعین کو محظوظ کرتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details