اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Dharmendra and Alia Bhatt pic: راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سے دھرمیندر اور عالیہ کی پیاری تصویر سامنے آئی - دھرمیندر اور عالیہ بھٹ کی پیاری تصویر

دھرمیندر نے اپنی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کی تصویر شیئر کی ہے۔ وہ فلم میں راکی کے دادا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سےدھرمیندر اور عالیہ کی پیاری تصویر سامنے آئی
راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سےدھرمیندر اور عالیہ کی پیاری تصویر سامنے آئی

By

Published : Jun 24, 2023, 10:51 AM IST

ویب سیریز تاج میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد دھرمیندر اب کرن جوہر کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گے۔ 87 سالہ تجربہ کار اداکار نے اب فلم کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک پیارا لمحہ گزارتے نظر آرہے ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی ہیں۔ Dharmendra and Alia Bhatt pic

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے لکھا کہ 'دوستو، عالیہ سے پیار کرنا مجھے اپنے رومانوی ماضی کی جھلک دکھاتا ہے …… راکی اور رانی کی پریم کہانی'۔ اس تصویر میں دھرمیندر اور عالیہ کو مسکراتے ہوئے آئی پیڈ میں کچھ دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جہاں دھرمیندر ایک ہاتھ سے آئی پیڈ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، وہیں دوسرا ہاتھ انہوں نے عالیہ کے گال پر رکھا ہوا ہے'۔

دونوں اداکاروں کے مداحوں نے تصویر کو بے حد پسند کیا۔ سنی دیول نے ہارٹ ایموجیز شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ متھن چکرورتی کے بیٹے نماشی چکرورتی نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لو یو دھرم انکل'۔ ایک مداح نے لکھا کہ فلم انڈسٹری ایک فیملی ہے۔ ایک مداح نے یہ بھی لکھا کہ 'آپ دونوں سے پیار ہے، فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں'۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کرن جوہر کی 7 سال بعد بطور ہدایتکار پہلی فلم ہوگی۔ حال ہی میں فلم کے ٹیزر کا لنک شیئر کرتے ہوئے کرن نے لکھا کہ 'آپ کے سامنے اپنے دل کے ایک ٹکڑے کی پہلی جھلک پیش کر رہا ہوں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی۔ میں بہت پرجوش ہوں کہ آخرکار آپ سب اسے دیکھیں گے اور اسے پیار دیں'۔

یہ فلم 28 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 2019 کی کامیاب فلم گلی بوائے کے بعد یہ عالیہ اور رنویر کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔ فلم کے ٹیزر کا ڈرامہ سے بھرپور ہے۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے نئے پوسٹر شیئر کیے، ملیں رندھاوا اور چٹرجی خاندان سے

ABOUT THE AUTHOR

...view details