ممبئی: کوریوگرافر دھناشری ورما اتوار کو بھارت بمقابلہ پاکستان T20 ورلڈ کپ میچ سے قبل اپنے شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کا ساتھ دینے کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں۔Dhanashree Verma pokes fun at Urvashi Rautela انسٹاگرام پر انہوں نے فلائٹ کے اندر سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری محبت مجھے آسٹریلیا لے جارہی ہے۔ میں بھارت اور اپنے شوہر کے لیے وہاں جارہی ہوں'۔ اپنے پوسٹ پر یہ کیپشن دیتے ہوئے انہون نے اداکارہ اروشی روتیلا کو ٹرول کیا ہے، جنہوں نے کچھ دن قبل کچھ اسی طرح کا کیپشن لکھا تھا۔
دھناشری کے اب اس کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ 'اروشی کا مذاق اڑا رہی ہو'۔ وہیں ایک صارف نے لکھا کہ ' ٹرولنگ کر رہی ہو'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' اروشی کو چیلنج'۔
حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لگاتار تنقید کا سامنا کر رہی اروشی روتیلا نے ٹرولنگ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے کہا گیا تھا کہ اداکارہ رشبھ پنت کا پیچھا کرتے کرتے آسٹریلیا پہنچ گئی۔ اس طرح کا تبصرہ کیے جانے پر اروشی روتیلا نے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا۔
اروشی نے اپنی اس پوسٹ میں کہا کہ انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور انہیں 'اسٹاکر' کہا جارہا ہے۔ لیکن کسی کو بھی ان کی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید کہا کہ ایک مضبوط عورت ’ بہت دل سے سوچتی ہے اور شدید محبت کرتی ہے'۔