اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Yuzvendra Chahal and Dhanashree Relationship: یوزویندر چہل اور دھنشری نے الگ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑی - یوزویندر چہل کے بیوی سے الگ ہونے کی افواہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر گیندباز یوزویندر چہل اور ان کی بیوی دھنشری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے رشتے میں کوئی تلخی نہیں آئی ہے اور وہ اب ایک ساتھ ہیں۔Yuzvendra Chahal and Dhanashree Relationship

یوزویندر چہل اور دھنشری نے الگ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑی
یوزویندر چہل اور دھنشری نے الگ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑی

By

Published : Aug 19, 2022, 2:29 PM IST

حیدرآباد: ٹیم انڈیا کے اسپنر گیندباز یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری کے رشتوں کے حوالے سے کئی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے حوالے سے افواہیں سامنے آرہی تھی کہ دونوں کے تعلقات میں تلخی آگئی ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب دھنشری نے اپنے انسٹا بائیو سے اپنے نام سے اپنے شوہر کا نام ہٹا دیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کے الگ ہونے کی خبر سامنے آنے لگی لیکن اب جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہیں افواہ قرار دیا ہے۔Yuzvendra Chahal and Dhanashree Relationship

دھنشری اور چاہل دونوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے اور لکھا ہے کہ ’’آپ سب سے ہماری اپیل ہے کہ آپ بے بنیاد اور بے وجہ کی افواہوں پر یقین نہ کریں، مہربانی کرکے اس طرح کی افواہیں نہ پھیلائیں۔ سب پر محبت اور روشنی کی بارش ہوتی رہے'۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دھنشری سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ہر روز کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ دھناشری کو سوشل میڈیا پر 5 ملین سے زیادہ مداح فالو کرتے ہیں۔ دھناشری نے انسٹا بائیو میں اپنے نام کے پیچھے سےاپنے شوہر کی کنیت چہل ہٹا دی ہے۔ جس کی وجہ سے مداحوں میں یہ جاننے کی بے چینی اٹھ پڑی تھی کہ جوڑے کے درمیان کیا ہوا ہے۔

دھنشری کے بعد چہل کی سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ دراصل چہل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ ڈالی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا نئی زندگی شروع ہو رہی ہے۔ اب اس پوسٹ سے مداحوں کو یقین ہو گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ گڑبڑ ہے۔ تاہم جوڑے کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کیے گئے نئے پوسٹ سے سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔

یوزویندر چہل اور دھنشری ورما کی پہلی ملاقات آن لائن کلاس میں ہوئی تھی۔ دراصل چہل ڈانس سیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے دھنشری ورما کی کلاس جوائن کی تھی۔ اس کے بعد دونوں کی محبت کی کہانی یہاں سے شروع ہوئی۔ دھنشری ایک ٹرینڈ ڈانسر ہے اور ان کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس کے 26 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔

مزید پڑھیں:Yuzvendra Chahal and Dhanashree یوزویندر چہل اور دھنشری کے رشتے میں آئی کھٹاس

ABOUT THE AUTHOR

...view details