نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سے دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ (EOW) کی جانب سے چندر شیکھر منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وہ ای او ڈبلیو کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔ اس سے قبل ای او ڈبلیو نے اداکارہ کی درخواست پر انکوائری کی تاریخ معطل کردی تھی اور پوچھ گچھ کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔ فرنانڈیز کے علاوہ ان کی ساتھی پنکی ایرانی کو بھی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا جبکہ امکان ہے کہ دونوں سے ایک ساتھ پوچھ گچھ کی جائے گی۔Jacqueline Fernandez
ونگ کے ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے سوالناموں کی ایک لمبی فہرست تیار کی ہے جو اداکارہ سے پوچھے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ' ہم اداکارہ سے چندرشیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ٹھگ سے ملنے والے تحائف، رقم کے بارے میں پوچھیں گے۔ ہم ایرانی اور فرنانڈیز دونوں سے پوچھ گچھ کریں گے۔امکان ہے کہ پوچھ گچھ دو تین دن تک چل سکتی ہے۔ ایرانی اور فرنانڈیز سے جو سوالات پوچھے جائیں گے وہ چندر شیکھر کے جھوٹ کو پکڑنے کے لیے اعلی احکام نے تیار کیے ہیں۔
اداکارہ سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملاقات کی تھی اور کتنی بار ان کے ساتھ فون پر بات ہوئی تھی۔ای او ڈبلیو نے پنکی ایرانی کو بھی طلب کیا ہے، جس نے جیکلین کی ملاقات سکیش کے ساتھ کرانے میں مدد کی تھی۔