ممبئی (مہاراشٹر): انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ یافتہ کرائم ڈرامہ سیریز 'دہلی کرائم' کے دوسرے سیزن کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ شیفالی شاہ کے ذریعہ ادا کیا ہوا کردار ڈی سی پی ورتیکا چترویدی ایک بار پھر ملزمین کو پکڑتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ اس شو کا پہلا سیزن سال 2012 کے دہلی گینگ ریپ کیس پر مبنی تھا، وہیں دوسرے سیزن میں ورتیکا کی ٹیم بھارت کے دارالحکومت میں خوفناک طریقے سے ہورے قتل معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے نظر آنے والی ہے۔ Delhi Crime 2 Trailer
ورتیکا چترویدی کا کردار دوبارہ ادا کرنے پر شیفالی بتاتی ہیں کہ ' میں نے اب تک جو بھی کردار ادا کیا ہے وہ مجھے پسند ہے لیکن ڈی سی پی ورتیکا چترویدی ہمیشہ میرے لیے سب سے خاص کردار رہے گا۔ اور مجھے اپنے کردار اور ایک شو کے طور پر دہلی کرائم پر فخر رہے گا۔ یہ میرا پسندیدہ شو ہے، اس لیے ورتیکا کا کردار بھی پسندیدہ ہی رہے گا۔ ایک اداکار کے طور پر اس طرح کے کرداروں کو پیش کرنا آپ کو مکمل محسوس کرواتا ہے'۔