نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی بیرون ملک سفر کی اجازت مانگنے سے متعلق درخواست پر منگل کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کیا۔ جیکلین فرنانڈس 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں قصوروارہیں جس میں ٹھگ سکیش چندر شیکھر بھی شامل ہیں۔Money Laundering Case
اسپیشل جج شیلیندر ملک نے فرنانڈس کی بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کی درخواست کی سماعت کے بعد ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے جواب دینے کے لئے کہا۔ خصوصی عدالت نے 15 نومبر کو فرنینڈس کو 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے اور عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہ جانے پر ضمانت دی تھی۔