ممبئی (مہاراشٹر): رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان سب ٹھیک ہے۔ بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑی نے جمعہ کے روز انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے تئیں محبت کا اظہار کرکے علیحدگی کی افواہوں کو دور کردیا ہے۔ حال ہی میں ایسی کئی خبریں سامنے آئی تھیں جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دیپیکا اور رنویر کے محبت کے آشیانہ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔ حالانکہ جوڑے نے کبھی بھی اس طرح کی خبروں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کے ذریعہ ان دعوؤں کو مسترد کیا۔Deepika and Ranveer Shut Separation Rumours
جمعہ کی شام کو رنویر نے سوشل میڈیا پر اپنے ہاٹ پنک لُک اوتار کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں رنویر کو صرف گلابی رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پینٹ سے لے کر شرٹ اور جوتے سے لے کر چشمہ تک رنویر گلابی رنگ میں نظر آرہے ہیں۔ رنویر کی اس تصویر پر کئی ردعمل سامنے آئے ہیں۔ رنویر کی اہلیہ دیپیکا نے بھی تبصرہ کیا اور لکھا ہے کہ 'کھانے کے قابل'۔ رنویر نے دیپیکا کا جواب کِس والے ایموجی کے ساتھ دیا۔
رنویر اور دیپیکا چھ سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ بدقسمتی سے حال ہی میں کئی خبریں وائرل ہوئی جن میں دونوں کے تعلقات بگڑنے کا دعوی کیا گیا تھا۔ لیکن دیپیکا اور رنویر کے انسٹاگرام تبصروں کے بعد یہ کہنا ٹھیگ ہوگا کہ وہ خبریں محض افواہیں تھیں۔