حیدرآباد (تلنگانہ): بہت ساری قیاس آرائیوں اور انتظار کے بعد فلم پٹھان سے دیپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ پیر کے روز دیپیکا نے سوشل میڈیا پر اپنی انتہائی متوقع فلم سے اپنا لک شیئر کردیا ہے۔ اس فلم میں وہ ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔Deepika Padukone Pathaan look
انسٹاگرام پر دیپیکا نے پٹھان سے اپنا لک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' پٹھان 25 جنوری کو ہندی تمل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے'۔
فلم کے سیٹ سے جو بھی تصویریں ابھی تک نظر آئی ہے اس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا قابل دید نظر آرہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ میکرز چاہتے ہیں کہ ان کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر اپنا جادو بکھیر دے۔ ماضی میں شاہ رخ اور دیپیکا کی جوڑی نے ایک ساتھ سپرہٹ فلمیں دی ہیں اور پٹھان کے میکرز کا بھی یہی ارادہ ہے کہ یہ جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر کمال کر دے۔
فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند کے مطابق' شاہ رخ خان اس ایکشن فم میں ایک امشن پر الفا مین کا کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ فلم بھارت میں ایکشن فلم کے صنف میں ایک نیا میعار قائم کرے گا'۔ اسٹار کاسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ'’جب آپ کی فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم جیسے سپر اسٹارز ہوں تو آپ کو ہر شعبے کے بہترین فنکاروں کو جوڑنا ہوتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ہم مایوس ہوں گے'۔
پٹھان کو یش راج فلمز پروڈیوس کر رہی ہے ۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔