حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے آسکر 2023 میں اپنی موجودگی درج کرانے کے بعد جمعرات کو بھارت میں پہلی بار ریڈ کارپیٹ پر جلوہ بکھیرا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر وہ شاندار تصویریں شیئر کی ہیں جو انہوں نے انڈین اسپورٹس آنرز 2023 تقریب کے دوران لی تھی۔ دیپیکا اپنے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اس تقریب میں پہنچی جہاں مداحوں کو اداکارہ کی روایتی جھلک دیکھنے کو ملی۔DP Shares pic in Black Saree
انڈین اسپورٹس آنرز 2023 میں دیپیکا اور رنویر کی موجودگی نے بہت سرخیاں بنائی۔ اس ایونٹ سے اس جوڑی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ ان کے رشتے میں دراڑ آگئی ہے۔ اس تقریب سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں رنویر کو دیپیکا کا ہاتھ پکڑنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن دیپیکا ان کا ہاتھ نہیں پکڑتی ہیں۔ جس کے بعد صارفین نے سمجھا کہ دیپیکا نے ایوارڈ شو میں رنویر کا ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا۔ جبکہ سوشل میڈیا کے ایک حصے نے اس جوڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا نے شاید یہ نہیں دیکھا کہ رنویر نے انہیں پکڑنےکے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا تھا۔