سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ناگ اشون کی آئندہ فلم 'پروجیکٹ کے' کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد پہنچ گئی ہیں جس میں امیتابھ بچن اور پربھاس اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ دیپیکا کو پیر کی رات کو ممبئی ہوائی اڈے پر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران اداکارہ نے ڈینم جینز پہن رکھا تھا۔ 'پروجیکٹ کے' کے عنوان سے بن رہی یہ فلم ایک پین انڈیا پروجیکٹ ہے۔ Deepika Padukone's Next Project K
فلم کے ایک بڑے حصے کی شوٹنگ خصوصی سیٹس میں کی جائے گی جو حیدرآباد کے مشہور راموجی فلم سٹی میں تیار کیا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون راموجی فلم سٹی میں تعمیر کیے گئے بڑے سیٹ پر کثیر لسانی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ کرنے والی ہے۔ یہ فلم ایک سائنس فکشن فلم ہے، جسے اب تک کی سب سے مہنگی ترین بھارتی فلموں میں سے ایک سمجھا جارہا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس شیڈول میں دیپیکا اور پربھاس پر فلمائے جانے والے اہم سین کو شوٹ کیا جائے گا۔ Deepika to Star Opposite Prabhas in Project K