ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون کو پیر کی رات کو بے چینی کی شکایت کے بعد بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ Deepika Padukone health update:
اطلاع کے مطابق اداکار کے پیر کے روز ہسپتال میں کئی ٹیسٹ ہوئے لیکن اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ تاہم ان کی ٹیم کی جانب سے ان کے صحت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کو صحت سے متعلق اس طرح کی شکایت ہوئی تھی جب وہ تیلگو اسٹار پربھاس اور امیتابھ بچن کے ساتھ ناگ اشون کی فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔
آپ کو بتادیں کہ ماضی میں اداکارہ اضطراب اور ڈپریشن میں مبتلا رہ چکی ہیں اور وہ ذہنی صحت کے حوالے سے اکثر لوگوں کو بیدار کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔وہیں اداکارہ 'لائیو، لو، لاف فاؤنڈیشن بھی چلاتی ہیں تاکہ دماغی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے، ذہنی بیماری سے متعلق غلط فہمی کو کم کیا جاسکے اور متاثرہ افراد تک مدد پہنچائی جاسکے۔
وہیں دیپیکا کے آئندہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو وہ فلم پٹھان اور فائٹر میں زبردست ایکشن کرتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ پٹھان میں وہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گی جبکہ فائٹر میں وہ ریتک روشن اور انیل کپور کے ساتھ اداکاری کرنے والی ہیں۔ اس کے بعد وہ ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کے ہندی ریمیک میں امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔
وہیں دیپیکا اور ان کے شوہر رنویر سنگھ برہمسترا پارٹ 2 میں کام کرنے کے حوالے سے بھی کافی سرخیوں میں ہیں، جبکہ میکرز نے دیپیکا اور رنویر کی کاسٹنگ کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:دیپیکا پڈوکون نے شوٹنگ سیٹ سے اپنی چند تصاویر شیئر کی، دیکھیں