اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Deepika Padukone Flies to US اداکارہ دیپیکا پڈوکون آسکر تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ، دیکھیں ویڈیو

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون آسکر 2023 میں شرکت کرنے کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقدہ ہونے والی آسکر تقریب میں اداکارہ ایک ایوارڈ پیش کریں گی۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون آسکر 2023 کے لیے روانہ، دیکھیں ویڈیو
اداکارہ دیپیکا پڈوکون آسکر 2023 کے لیے روانہ، دیکھیں ویڈیو

By

Published : Mar 10, 2023, 10:39 AM IST

اداکارہ دیپیکا پڈوکون، جو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ایوارڈ پیش کرنے والی ہیں، جمعرات کے روز ممبئی سے روانہ ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیپیکا کو ممبئی ائیرپورٹ پر اپنی کار سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہوائی اڈے کے اندر داخل ہونے سے پہلے اداکارہ نے پاپرازی کے لیے پوز بھی دیا۔ Deepika Padukone Flies to Us

دیپیکا نے ایئر پورٹ پر کھڑے فوٹوگرافروں کو پوز دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ۔ اپنے اس سفر کے لیے دیپیکا نے کالے رنگ کے ٹرٹل نیک سوئیٹر اور ڈینم جینز زیب تن کیا ہوا تھا اور ساتھ میں انہوں نے ایک بیگ بھی لیا ہوا تھا۔

پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل ظاہر کیا۔ ایک مداح نے بتایا کہ دیپیکا کا یہ ائیرپورٹ لک ان کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں نینا تلوار کے کردار سے ملتا جلتا ہے۔ مداح نے لکھا کہ ' نینا تلوار ایک بار پھر واپس آگئی ہیں'۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'دیپیکا پڈوکون کے جیسا کوئی نہیں'۔

آسکر 2023 میں دیپیکا کی موجودگی خاص ہونے والی ہے کیونکہ بھارت کی تین فلموں کو آسکر کے تین مختلف زمروں میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔ دیپیکا اس تقریب میں ایملی بلنٹ، سیموئیل ایل جیکسین، گلین کلوز، ڈاؤن جونسن، مائیکل بی جارڈن، جنینل مونا، زو سلڈانا، جینیفر کونلی، رض احمد اور میلیسا میک کارتھی جیسے کئی مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آئیں گی۔

95 ویں اکیڈمی ایوارڈز 12 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولی تھیٹر میں منعقد ہوگا۔ بھارت کے لیے رواں سال آسکر اہم ہے کیونکہ ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر فلم آر آر آر کا مقبول نغمہ ناٹو ناٹو کو اوریجنل گانے کے زمرے میں نامزدگی ملی ہے۔ شونک سین کی آل ڈیٹ بریتھز کو ڈاکیومینٹر فیچر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ گنیت مونگا کی فلم ایلیفینٹ وسپررز کو ڈاکیومینٹری شارٹ فلم کے زمرے میں نامزدگی ملی ہے۔

واضح رہے کہ آسکر سے قبل دیپیکا گزشتہ سال 2022 میں کانز فلم فیسٹیول کی 75 ویں تقریب میں جیوری ممبر کے طور پر ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 18 دسمبر کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان فٹبال فائنل میچ سے قبل لوسیل اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی بھی نقاب کشائی کی۔

اس کے علاوہ وہ اپنی فلم پٹھان کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔ فی الحال وہ ایک سائنس فکشن فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس کا نام پروجیکٹ کے ہے۔ جس میں پربھاس اور امیتابھ بچن بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ریتک روشن کے ساتھ فائٹر میں بھی کام کرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Oscars 2023: آسکرز تقریب میں دیپیکا پڈوکون بطور ایوارڈ پریزینٹر منتخب، رنویر سنگھ کا ردعمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details