اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Alia and Ranbir Kapoor Wedding: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں شرکت کریں گی دیپیکا پڈوکون - Deepika Padukone to Attend Ranbir Wedding

عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی کی تقریب چار دن تک یعنی 13 سے 17 اپریل تک ممبئی میں منعقد ہونے والی ہے۔ وہیں ممبئی میں ہونے والی اس بالی ووڈ جوڑی کے ریسپشن میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ Alia and Ranbir Kapoor Wedding

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں شرکت کریں گی دیپیکا پڈوکون
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں شرکت کریں گی دیپیکا پڈوکون

By

Published : Apr 6, 2022, 1:09 PM IST

بالی ووڈ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں ایک بار پھر سرخیوں کی رونق بنی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات چار دن یعنی 13 سے 17 اپریل تک ممبئی میں منعقد ہوں گی اور 17 اپریل کو عالیہ اور رنبیر شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ جائیں گے۔ وہیں ممبئی میں ہونے والی اس بالی ووڈ جوڑی کے ریسپشن میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ Alia and Ranbir Kapoor' s Wedding Guest List Out

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں شرکت کریں گی دیپیکا پڈوکون

عالیہ اور رنبیر کے ریسیپشن میں شامل ہونے والے مہمانوں کی فہرست میں بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار کا نام سب سے پہلے ہے۔ میڈیا کی مانیں تو بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان اور 'پدماوتی' دیپیکا پڈوکون اس شادی کے پہلے دو خاص مہمان بتائے جارہے ہیں۔ Deepika Padukone to Attend Ranbir Wedding۔ یہ بات اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ رنبیر کی شادی میں ان کی پہلی گرل فرینڈ رہ چکیں دیپیکا پڈوکون کے شامل ہونے کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہنے والا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شادی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ سوئٹزرلینڈ روانہ ہو جائیں گے، کیونکہ عالیہ کو رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ مکمل کرنی ہے، جس کی ہدایتکاری خود کرن جوہر کر رہے ہیں۔

وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے ساتھ شوٹنگ پر جاسکتے ہیں۔ خبریں یہ بھی ہے کہ عالیہ اور رنبیر سوئٹززلینڈ اور فرانس کی وادیوں میں اپنا ہنی مون مناسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کرن جوہر کو سوئٹزرلینڈ میں شوٹنگ لوکیشن تلاش لی ہیں اور مئی اور جون میں شوٹنگ شروع بھی ہوجائے گی۔ شادی کے بعد عالیہ کا یہ پہلا شوٹنگ سیشن ہوگا۔ دوسری جانب اگر ہم رنبیر کپور کے کام کی بات کریں تو وہ لو رنجن کی لو اسٹوری فلم اور سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ananya Panday-Ishaan Khatter Break Up: ایشان کھٹر اور اننیا پانڈے کے رشتے میں آئی دراڑ

ABOUT THE AUTHOR

...view details