حیدرآباد: علیحدگی کی افواہوں کو دور کرتے ہوئے بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو چوتھے انڈین اسپورٹس آنرز ایوارڈز 2023 میں ایک خاص وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل دونوں کی علیحدگی کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب دونوں کو اسی ایوارڈ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر دیکھا گیا تھا، جس میں دیپیکا پڈوکون رنویر کو نظر انداز کرتی نظر آرہی ہیں۔ لیکن اب اس جوڑی کے مداحوں کے لیے راحت کی خبر ہے کیونکہ اس تقریب میں دونوں کا خوش مزاج انداز دیکھنے کو ملا۔DP and Ranveer's Divorce Rumours
اب اس تقریب سے سامنے آئی ایک ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو اپنے شوہر رنویر سنگھ کی باتوں کو بڑی دلچسپی سے سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعدمداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' پیارے لوگ'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' کلیجے کو ٹھنڈگ ملی یہ ویڈیو دیکھ کر'۔
تقریب میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، پرکاش پڈوکون، وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور ابھیشیک بچن نے شرکت کی۔ ایونٹ کے لیےدیپیکا اور رنویر نے سیاہ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔ وہ طویل عرصے بعد ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس میں زیب تن نظر آئے۔