اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Deepika and Ranveer at Cannes: کانز سے دیپیکا پڈوکون اور شوہر رنویر سنگھ کی کچھ اور تصویریں وائرل - کانز فلم فیسٹیول 2022

'کانز فلم فیسٹیول 2022' میں بطور جیوری ممبر شرکت کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کی کانز سے تصاویر ایک بار پھر منظر عام پر آئی ہیں۔ Deepika and Ranveer at Cannes

انز سے دیپیکا پڈوکون اور شوہر رنویر سنگھ کی کچھ اور تصویریں وائرل
انز سے دیپیکا پڈوکون اور شوہر رنویر سنگھ کی کچھ اور تصویریں وائرل

By

Published : May 24, 2022, 5:25 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ دیپیکا پڈوکون 17 مئی سے 75ویں کانز فلم فیسٹیول 2022 (فرانس) میں جیوری ممبر کے طور پر موجود ہیں۔ وہیں دیپیکا پڈوکون ریڈ کارپٹ پر اپنی خوبصورت اور حسن کے جلوہ بکھیرتی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کانز پہنچے تھے اور وہاں دونوں نے زبردست پارٹی کی۔ اب ایک بار پھر اس جوڑے کی مستی کرتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔Deepika and Ranveer at Cannes

انز سے دیپیکا پڈوکون اور شوہر رنویر سنگھ کی کچھ اور تصویریں وائرل

کانز سے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کچھ لوگوں کے ساتھ لفٹ میں ہنسی مذاق کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں رنویر سنگھ لیوینڈر رنگ کے بلیزر اور سفید شرٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دیپیکا نے سفید رنگ کی بڑی شرٹ پہن رکھی ہے۔

کانز سے دیپیکا پڈوکون اور شوہر رنویر سنگھ کی کچھ اور تصویریں وائرل

واضح رہے کہ رواں سال کانز فلم فیسٹیول دیپیکا پڈوکون کے لیے خاص ہے کیونکہ وہ پہلی بار کانز کی جیوری ممبر کے طور پر شرکت کر رہی ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول 2022 میں دیپیکا پڈوکون کے مختلف انداز نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔ دیپیکا گزشتہ ہفتے سے یہاں موجود ہیں۔ اس سے قبل بھی دیپیکا-رنویر کی تصاویر مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔ ان تصاویر میں رنویر اور دیپیکا مستی بھرے انداز میں نظر آئے۔ 'کانز فلم فیسٹیول 2022' 28 مئی تک چلے گا۔ بھارت سے 11 رکنی وفد کی ٹیم یہاں پہنچی تھی۔ کانز سے اداکارہ پوجا ہیگڑے، تمنا بھاٹیہ اور ایشوریہ رائے ملک واپس آگئے ہیں۔

انز سے دیپیکا پڈوکون اور شوہر رنویر سنگھ کی کچھ اور تصویریں وائرل

دوسری جانب اگر ہم رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکار کی حال ہی میں فلم 'جےیش بھائی جوردار' ریلیز ہوئی ہے، جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ دپیکا پڈوکون فلم 'فائٹر' میں اداکار ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی دپیکا بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'پٹھان' میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details