اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Deepika and Hrithik in Kashmir: دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن نے کشمیر میں فلم فائٹر کی شوٹنگ مکمل کی - کشمیر میں فائٹر کی شوٹنگ

اداکار دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن کشمیر میں اپنی آئندہ فلم فائٹر کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ دونوں اداکار نے پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کی۔

دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن نے کشمیر میں فلم فائٹر کی شوٹنگ مکمل کی
دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن نے کشمیر میں فلم فائٹر کی شوٹنگ مکمل کی

By

Published : Feb 8, 2023, 1:39 PM IST

سری نگر: بالی ووڈ کے سرکردہ اداکار دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن اپنی آئندہ ایکشن فلم فائٹر کی شوٹنگ کشمیر میں مکمل کرنے کے بعد ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ دونوں اداکار پیر کے روز کشمیر پہنچے تھے جہاں انہوں نے دو دن تک فلم کی شوٹنگ کی اور آج وہ ممبئی کے لیے روانہ بھی ہوگئے۔ Deepika and Hrithik in Kashmir

انہیں پیر کے روز یعنی 6 فروری کی صبح ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنے آئندہ پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے کشمیر روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ فائٹر ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فائٹر میں انیل کپور،کرن سنگھ گروور اور اکشے اوبرائے سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہدایت کار سدھارتھ آنند، اداکار دیپیکا اور ریتک کے ساتھ سینماٹوگرافر سچیت پالوس اور ایکشن ڈائریکٹر سنیل روڈریگس بھی کشمیر پہنچے تھے۔فلم 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ان دونوں اداکار نے فلم کا پہلا شیڈول گزشتہ سال 2022 میں مکمل کرلیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے کشمیر کے ڈل جھیل اور پہلگام میں دوسرے شیڈول کی شوٹنگ کی۔ انہوں نے سری نگر اور وادی کے مختلف مقامات پر ایکشن سین کی شوٹنگ کی۔ وہیں شوٹنگ میں کوئی خلل پیدا نہ ہو، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے پہلگام میں فلم فائٹر کی شوٹنگ کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سات سرکاری اساتذہ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے طور پر تعینات کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم فائٹر بھارت کی سب سے پہلی فضائی ایکشن تھرلر فلم ہونے والی ہے۔ وہیں حال ہی میں سدھارتھ آنند کی ریلیز ہوئی فلم پٹھان باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے اب تک 850 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ایک آئی ایس آئی ایجنٹ کے طور پر نظر آئی تھیں۔ فائٹر سدھارتھ اور دیپیکا کی تیسری فلم ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Dasvi Screening at Agra Jail: ابھیشیک بچن نے قیدیوں سے کیا وعدہ پورا کیا، جیل میں رکھی فلم دسویں کی اسکریننگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details