اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

DDLJ Releases in 37 Cities: شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ڈی ڈی ایل جے آج بھارت کے 37 شہروں میں ریلیز ہوگی

یش راج فلمز کی رومانوی بلاک بسٹر فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' 10 فروری کو ہندوستان کے 37 شہروں میں ریلیز ہوگی۔ میکرز نے ویلنٹائن ڈے 2023 کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ رخ خان اور کاجول کی یہ فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ڈی ڈی ایل جے آج بھارت کے 37 شہروں میں ریلیز ہوگئی
شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ڈی ڈی ایل جے آج بھارت کے 37 شہروں میں ریلیز ہوگئی

By

Published : Feb 10, 2023, 10:15 AM IST

ممبئی: پورے بھارت کے شائقین کو ایک بار پھر راج اور سمرن کی خوبصورت محبت کی کہانی کو ایک بڑی اسکرین پر دیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ آدتیہ چوپڑا کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں دوبارہ ریلیز ہونے والی ہے، یہ وہی فلم ہے جس نے شاہ رخ خان اور کاجول کو کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ یش راج فلمز نے جمعرات کو کہا کہ یہ فلم ویلنٹائن ڈے 2023 کو بڑے ہندوستانی شہروں میں وسیع پیمانے پر دوبارہ ریلیز ہوگی۔DDLJ Releases in 37 Cities

رومانوی رومانوی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے بھارتی سنیما کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلم ہے اور ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں اس فلم کو اب تک دیکھا جاتا ہے۔ سنیما کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلم ڈی ڈی ایل جے اپنی تاریخی ریلیز کے بعد سے بھارت اور بھارتیوں کے لیے رومانس کا مترادف بن گئی ہے۔

یش راج فلمز کے ڈسٹریبیوٹر اور نائب صدر روہن ملہوترا نے کہا کہ ' ہمیں سال بھر شائقین کی جانب سے وسیع پیمانے پر اس فلم کی نمائش کے لیے مسلسل درخواست کی جاتی ہے تاکہ وہ بار بار یہ سنگ میل قائم کرنے والی فلم کو اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ تھیٹروں میں دیکھ سکیں! اس سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہم ان کی یہ خواہش کو پورا کر رہے ہیں۔ ڈی ڈی ایل جے کو پورے ہندوستان میں دکھایا جائے گا، 10 فروری سے صرف ایک ہفتے کے لیے'۔

سال 1995 میں ریلیز ہوئی یہ فلم بھارت کے 37 شہروں میں ریلیز کی جائے گی، جن میں ممبئی، پونے، احمد آباد، سورت، وڈودرا، گڑگاؤں، فرید آباد، لکھنؤ، نوئیڈا، دہرادون، دہلی، چندی گڑھ، کولکتہ، گوہاٹی، بنگلورو، حیدرآباد، اندور، چنئی، ویلور اور ترویندرم شامل ہیں۔

شائقین کے پاس اب یہ اختیار ہوگا کہ وہ شاہ رخ خان کو راج اور پٹھان دونوں کردار میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں میں دیکھ پائیں گے۔ سپر اسٹار کی مقبول فلم ڈی ڈی ایل جے 10 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:ڈی ڈی ایل جے: جب ہر عاشق جوڑا خود کو راج اور سمرن سمجھنے لگا

ABOUT THE AUTHOR

...view details