اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastava Health Update: راجو سریواستو کی بیٹی نے کامیڈین کی حالت مستحکم بتائی - راجو سریواستو کی حالت مستحکم

راجو سریواستو کی بیٹی انتار سریواستو نے کامیڈین کی صحت کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ' ان کی حالت مستحکم ہے لیکن ابھی تک وہ بے ہوش ہیں۔ وہیں ان کی اہلیہ نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہیں نہ پھیلائیں کیونکہ اس سے خاندان کی ہمت ٹوٹتی ہے۔Raju Srivastava Health Update

کامیڈین راجو سریواستو کی حالت مستحکم
کامیڈین راجو سریواستو کی حالت مستحکم

By

Published : Aug 23, 2022, 5:10 PM IST

Updated : Aug 23, 2022, 5:27 PM IST

نئی دہلی: دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے گزشتہ پندہ دنوں سے دہلی کے ایمس میں زیرعلاج مشہور کامیڈین راجو سریواستو کی حالت مستحکم ہے لیکن وہ ابھی تک بے ہوشی کے عالم میں ہیں۔کامیڈین کی بیٹی انتارا نے جمعرات کے روز ان کی صحت کے حوالے سے یہ جانکاری شیئر کی ہے۔خیال رہے کہ 58 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی۔Raju Srivastava Health Update

راجو سریواستو کی بیٹی انتارا نے ایک نیوز وائر کو بتایا کہ "ان کی حالت اب مستحکم ہے لیکن وہ بے ہوش ہیں۔ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں'۔ گزشتہ ہفتے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے آرہی خبروں کے درمیان راجو سریواستو کی اہلیہ شیکھا نے کہا تھا کہ ' سریواستو ایک "فائٹر" ہیں اور وہ ان سب سے مضبوط ہوکر لوٹیں گے۔

شیکھا نے میڈیا اور مداحوں سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ افواہیں نہ پھیلائیں کیونکہ اس سے خاندان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔ "ہمیں منفی توانائی نہیں چاہیے، ہمیں ہمت کی ضرورت ہے۔ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ گھر جلد ہی واپس لوٹ آئیں'۔

اس سے قبل راجو کے بھائی دیپو سریواستو نے بھی لوگوں سے اداکار کی صحت کے بارے میں افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی تھی اور مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بھائی کی صحت کے لیے دعا کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ راجو سریواستو کو ہسپتال میں داخل ہوئے دو ہفتہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ ابھی تک ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ ان کا دل اور نبض تقریباً معمول کے مطابق کام کر رہے تھے لیکن دماغ کے ایک حصے میں چوٹ کے نشانات ہیں۔ جمعہ 13 اگست کو راجو سریواستو کا ایم آر آئی کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سر کے سب سے اوپری حصے کے برین پارٹ میں کچھ دھبے پائے گئے۔ ڈاکٹر ان جگہوں کو انجری بتا رہے ہیں۔


'گجودھر بھیا' کے نام سے مشہور راجو سریواستو کا شمار ملک کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین میں ہوتا ہے ۔ وہ پہلی بار فلم 'تیزاب' (1988) میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فلم میں نے پیار کیا (1989)، بازیگر (1993)، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ (2001) اور آخری بار کامیڈین کپل شرما کی فلم 'فرنگی' میں ایک خاص کردار میں دیکھا گیا ہے۔ ٹی وی سیریز کی بات کریں تو سال 1994 میں انہیں پہلی بار دور درشن پر نشر ہونے والے کامیڈی شو 'ٹی ٹائم منورجن' میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد راجو سریواستو نے کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں شائقین کو کافی ہنسایا تھا۔

Last Updated : Aug 23, 2022, 5:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details