لاس اینجلس (امریکہ): گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے تصدیق کی ہے کہ وہ آنے والی فلم جوکر: فولی اے ڈیوکس میں جوکئین فینکس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ یہ فلم 2019 کے ٹوڈ فلپس کی ہدایت کاری میں بننے والی اینٹی ہیرو فلم 'جوکر' کا سیکوئل ہے۔ گاگا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے وارنر بروس پروجیکٹ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔Lady Gaga in Joker sequel
جون میں ورائٹی کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ گاگا جوکر کے سیکوئل میں ہارلے کوئن کے کردار میں نظر آسکتی ہیں، کیونکہ یہ ایک میوزیکل فلم ہونے والی ہے۔ 7 جون کو ڈائریکٹر ٹوڈ فلپس نے انسٹاگرام پر فلم کے اسکرین پلے کا سرورق پوسٹ کیا اور فلم کے ٹائٹل 'فولی اے ڈیوکس' کا انکشاف کیا۔
گاگا کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو کلپ میں گاگا کا نام نظر آرہا ہے۔ حالانکہ ٹیزر اس بات کی تصدیق نہیں کرتا ہے کہ گاگا ہارلی کا کردار ادا کریں گی۔