مظفر پور: بہار کے مظفر پور میں فلم پٹھان کے پہلے گانے بیشرم رنگ کو لے کر ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ مظفر پور کی عدالت میں فلم اداکار شاہ رخ خان سمیت 8 فلمی شخصیات کے خلاف عدالت میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت ایڈوکیٹ سدھیر اوجھا نے دائر کی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 3 جنوری 2023 کو مقرر کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ Complaint Filed Against Pathaan
مظفرپور میں پٹھان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس فلم کے ٹریلر کو یوٹیوب اور دیگر چینلز کے ذریعے ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک گانا 'بیشرم رنگ' فلمایا گیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ اس گانے سے فحاشی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔ گانے کو غلط انداز میں شوٹ کیا گیا ہے۔ گانے میں زعفران کے رنگ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے اور قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فلم کے خلاف شکایت درج کرانے والے ایڈوکیٹ سدھیر اوجھا نے کہا کہ 'ہم نے فلم کے خلاف سی جی ایم کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ جس میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، آدتیہ چوپڑا، جان ابراہم اور سدھارتھ آنند، جو ڈائریکٹر ہیں، ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 294، 297، 298، 153، 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ اس کا ایک گانا ریلیز کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف فحش ہے بلکہ بھگوا رنگ کا لباس پہن کر ہندوؤں کی ایک خاص برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت سے فلمایا گیا ہے، جس کا مقصد فحاشی پھیلانا بھی ہے۔ یہ گانا ایک معاشرے، طبقے کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے فلمایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، جسے عدالت نے قبول کر لیا، معاملے کی اگلی سماعت 3 جنوری 2023 کو ہو گی۔
دراصل دیپیکا پڈوکون نے 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' میں زعفرانی رنگ کا ایک لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ایسے میں دیپیکا کی بھگوا رنگ کے کپڑے کو دیکھ کر لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح کچھ لوگوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کے بیان کے بعد یہ تنازع شروع ہوا ہے۔ ان کے مطابق دیپیکا اور شاہ رخ خان کے ذریعہ زیب تن کیا گیا زعفرانی اور ہرا رنگ کا لباس درست نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے فلم کے میکرز کو اسے ٹھیک کرنے کو کہا ہے، ورنہ فلم کو مدھیہ پردیش میں ریلیز کرنے کی اجازت نہ دینے پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔
مزید پڑھیں:Besharam Rang Row بیشرم رنگ تنازع پر ہدایتکار راہل ڈھولکیا نے غصہ کا اظہار کیا