نئی دہلی: ہندی سنیما کے ستارے ابھی گردش میں ہیں۔ جہاں ایک طرف سوشل میڈیا میں 'بالی ووڈ بائیکاٹ' کے ٹرینڈ نے بالی ووڈ ستاروں کے نیند اڑا رکھی ہے وہیں ابھی حالیہ ریلیز ہوئی فلمیں 'لال سنگھ چڈھا' اور 'شاباش مٹھو' کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ Complaint Against Laal Singh Chadha and Shabash Mithu
ان دونوں فلموں 'لال سنگھ چڈھا' اور 'شاباش مٹھو' کے خلاف معذور افراد کے کمشنر کی عدالت میں معذور افراد کا مذاق اڑانے کے الزام میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت ڈاکٹرز ود ڈس ایبلٹیز کے شریک بانی ڈاکٹر ستیندر سنگھ نے کروائی ہے جو 70 فیصد لوکوموٹر ڈس ایبلٹی کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر ستیندر سنگھ نے اپنی شکایت پر کورٹ آف کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔