حیدرآباد: مشہور کامیڈین راجو سریواستو نے گزشتہ روز دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی اور آج دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر کامیڈین کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ بدھ کے روز ان کے انتقال کے بعد زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عیقدت پیش کی۔ اس درمیان راجو کی موت پر سامنے آئے کامیڈین روہن جوشی کے تبصرے کو سوشل میڈیا صارفین نے غیر مناسب اور غیرحساس قرار دیا۔Rohan Joshi Apologises
دراصل کامیڈین اتل کھتری نے بھی سوشل میڈیا پر راجو سریواستو کو یاد کرتے ہوئے ایک نوٹ شیئر کیا تھا۔ اتل کے اس پوسٹ پر مشہور کامیڈی گروپ اے آئی بی کے روہن جوشی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک تبصرہ لکھا، جسے بہت سے لوگوں نے نامناسب سمجھا۔ اتل نے اپنے پوسٹ لکھا تھا کہ 'راجو سریواستو کی موت انڈسٹری کے لیے ناتلافی نقصان ہے، جس پر روہن نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ' ہم نے کچھ نہیں کھویا ہے'۔ حالانکہ بعد میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرول کیے جانے کے بعد روہن نے اپنا یہ تبصرہ ہٹا لیا۔Rohan Joshi on Raju Srivastava Death
روہن جوشی نے اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ ' ہم نے کچھ نہیں کھویا ہے۔ چاہے خبروں میں کامرا(کنال کامرا) کی بات ہو، یا کوئی روسٹ ہو یا کوئی بھی مزاحیہ پروگرام کا ذکر ہو، راجو سریواستو نے نئے طرح کے اسٹینڈ اپ کامیڈی کی شروعات ہونے کے بعد سے اس نئے مزاحیہ نگاری کے خلاف بولنے کا کوئی بھی موقع نہیں گنوایا ہے ۔