معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش لمباچیا نے مداحوں کو والدین بننے کی خوشخبری سنائی ہے۔ اپنے حمل کو لے کر سرخیوں میں رہنے والی بھارتی سنگھ ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ ٹیلی ویژن دنیا کے اس مشہور جوڑے نے سوشل میڈیا پر تصویر شئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔شوہر ہرش لمباچیا کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ جوڑے نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ Bharti Singh Blessed with a Baby Boy
Bharti Singh Baby: معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ماں بن گئی
کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنے مداحوں کو ماں بننے کی خوشخبری سنائی ہے۔ ان کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی کے شوہر ہرش لمباچیا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے۔ Bharti Singh Baby
اطلاع کے مطابق بھارتی سنگھ نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا ایک بچے کے والدین بن کر اپنی شادی شدہ زندگی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہرش نے حال ہی میں میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی، جس کا کیپشن تھا 'یہ لڑکا ہے۔ ان دونوں نے اس فوٹو شوٹ کے لیے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں دونوں بہت خوبصورت نظر آرہےہیں۔ بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی اور ان کے شوہر کے چاہنے والے دوستوں اور قریبی رشتے داروں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔Bharti Singh and Harsh Limabachiyaa Welcome First Child
شمیتا شیٹی نے دل والے ایموجی کے ساتھ جوڑے کو لکھا، 'مبارک ہو'۔ گوہر خان نے جوڑے کو اپنی نیک خواہشات اور دعا دیتے ہوئے لکھا، ’’مبارک ہو۔ خدا آپ کو اور بچے دونوں کو سلامت رکھے۔ یہ خبر بھارتی اور ہرش کے مداحوں کے لیے سرپرائز ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے کچھ دنوں سے افواہیں تھیں کہ بھارتی نے ایک بچی اور جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم، اس سے قبل بھارتی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور اپنے نئے شو 'خطرہ خطرہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لیکن اب یہ تمام افواہوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے اور جوڑے نے اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا ہے۔