اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Code Name Tiranga trailer:کوڈ نیم ترنگا کا ٹریلر ایکشن اور جذبات سے بھرپور - پرینیتی چوپڑا کی فلم کوڈ نیم ترنگا

پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کی فلم 'کوڈ نیم-ترنگا' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں پرینیتی ایک جاسوس کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔Code Name Tiranga trailer

کوڈ نیم ترنگا میں پرینیتی چوپڑا کا زبردست ایکشن حیران کردے گا
کوڈ نیم ترنگا میں پرینیتی چوپڑا کا زبردست ایکشن حیران کردے گا

By

Published : Sep 28, 2022, 1:13 PM IST

حیدرآباد: پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کی فلم 'کوڈ نیم-ترنگا' کا ٹریلر 28 ستمبر کو ریلیز کیا گیا ہے۔ حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ اور فلم کے عنوان دونوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹی سیریز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ، فلم ہینگر اور فلمساز ریبھو داس گپتا کی یہ فلم 14 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔Code Name Tiranga trailer

ٹریلر میں پرینیتی ایک را ایجنٹ کے کردار میں نظر آرہی ہیں، جو اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے جان کی بازی لگانے کو تیار ہے۔ تین منٹ کے ٹریلر میں الفا ون یعنی پرینیتی ایک بے خوف مشن میں ہیں، جس کا نام 'ترنگا' ہے۔ زبردست ایکشن کرتی نظر آرہی پرینیتی نہ صرف بدمعاشوں کی پٹائی کر رہی ہیں بلکہ اسٹائل میں بندوق بھی چلا رہی ہیں۔ ملک کی حفاظت کے دوران پرینیتی کی قسمت میں ایک نیا موڑ آتا ہے اور انہیں ڈاکٹر مرزا علی سے محبت ہوجاتی ہے، جس کا کردرا پنجابی گلوکار ہارڈی سندھو کر رہے ہیں۔

ٹریلر میں دونوں کے کئی پیارے لمحات بھی دکھائے گئے ہیں، جس میں ایک جگہ ہارڈی پرینیتی سے شریک حیات بننے کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن پرینیتی کے لیے ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

وہیں فلم کے ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے شائقین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ پرینیتی کی یہ فلم عالیہ بھٹ کی فلم راضی کی طرح ہے۔ لیکن حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی آنے والی فلم کوڈ نیم: ترنگا اور عالیہ بھٹ کی راضی میں مماثلت سے انکار کیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران پرینیتی نے اس موازنہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ ان دونوں فلموں میں کوئی مماثلت ہے کیونکہ یہ دو مختلف فلمیں ہیں۔ راضی کا سیٹ اپ اور کہانی مختلف تھی اور ہماری کہانی بالکل مختلف ہے۔ میں شروع سے ہی ایک ایجنٹ ہوں اور میرا مشن بھی مختلف ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اس فلم میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک مکمل اوریجنل فلم ہے'۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا پہلی بار کسی ایجینٹ کے کردار میں نظر آنے والی ہیں۔فلم میں پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کے ساتھ شرد کیلکر، راجیت کپور، دبیندو بھٹاچاریہ، ششیر شرما، سبیھاساچی چکرورتی اور دیشا ماری جیسے تجربہ کار اداکار بھی نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ پرینیتی اس کے علاوہ سورج برجاتیا کی آئندہ فلم 'اونچائی' میں نظر آئیں گی، جس میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 14 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پرینیتی نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ پوجا انٹرٹینمنٹ کے آئندہ پروجیکٹ میں ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سال 2019 کی فلم کیسری کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب پرینیتی اکشے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کا باضابطہ طور پر ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Code Name Tiranga Teaser OUT: کوڈ نیم ترنگا کا ٹیزر ریلیز، پرینیتی زبردست ایکشن کرتی نظر آئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details