تمل اداکار چیان وکرم کی انتہائی متوقع فلم 'کوبرا' 31 اگست کو سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ اگرچہ فلم کو شائقین کی طرف سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، لیکن بہت سے شائقین کا کہنا ہے کہ فلم کافی لمبی ہے اور یہی اس فلم کا مائنس پوائنٹ بھی ہے۔ کئی فلمی شائقین کی جانب سے یہ تبصرہ کیے جانے کے بعد اب ایسا لگتا ہے فلم کے میکرز نے لوگوں کی بات سن لی ہے اور اب انہوں نے کچھ فلم سے کچھ مناظر ہٹاکر اسے 20 منٹ کم کردیا ہے۔Cobra Trimmed By 20 mins
کوبرا کے میکرز نے ٹویٹر پر اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ' انہوں نے ریلیز کے ایک دن بعد کوبرا کے 20 منٹ کے کچھ مناظر کاٹ کر اسے مختصر کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم کا نیا ورژن آج شام سے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا۔ انہوں نے ایک نوٹ شیئر کیا ہے، جس میں لکھا ہے، 'کوبرا کو اب 20 منٹ کم کردیا گیا ہے، جیسا کہ فلمی شائقین، میڈیا کے دوستوں، ڈسٹریبیوٹرز اور ایگزیبیہیٹرز نے تجویز کی ہے۔ آج شام سے تمام اسکرینوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا، دیکھیں اور فلم کو سپورٹ کریں'۔