اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Chandramukhi 2 کنگنا رناوت نے اپنی آئندہ فلم چندر مکھی 2 کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں - کنگنا رناوت ٹویٹر

کنگنا رناوت نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آئندہ فلم چندر مکھی 2 کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ ایک بہت ہی اہم سین کی شوٹنگ کے لیے تیار ہوتی نظر آرہی ہیں۔ اداکار پی واسو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

کنگنا رناوت نے اپنی آئندہ فلم چندر مکھی 2 کی سیٹ سے تصاویر شیئر کی
کنگنا رناوت نے اپنی آئندہ فلم چندر مکھی 2 کی سیٹ سے تصاویر شیئر کی

By

Published : Mar 1, 2023, 3:10 PM IST

حیدرآباد: اداکارہ کنگنا رناوت یکے بعد دیگرے فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ ایمرجنسی کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد اداکارہ نے چندر مکھی 2 کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اداکارہ نے چندر مکھی 2 کا پہلا شیڈول جنوری میں ختم کرلیا تھا اور اب حیدرآباد میں فلم کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ کی تیاری کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آج چندر مکھی 2 کی ایک اہم سین کی شوٹنگ کریں گی۔ ٹویٹر پر کنگنا نے وینیٹی وین سے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی جس میں وہ میک اپ کرتی نظر آرہی ہیں۔ کنگنا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں کاسٹیوم ڈیزائنر نیتا لولا بھی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے انکشاف کیا کہ وہ ایک انتہائی اہم سیکونس کی شوٹنگ کریں گی جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

پی واسو کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ دسمبر میں شروع ہوئی تھی۔ آئندہ فلم تمل بلاک بسٹر چندر مکھی کا سیکوئل ہے جس میں رجنی کانت اور جیوتیکا اہم کردار میں تھے۔ وہیں اب فلم کے سیکوئل میں کنگنا اس ڈانسر کا کردار ادا کریں گی جو اپنی خوبصورتی اور رقص کے لیے مشہور ہے۔ کنگنا کے علاوہ اس فلم میں تمل اداکار و ہدایت کار راگھوا لارنس بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلمساز نے ابھی تک چندر مکھی 2 کی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کنگنا کی آئندہ فلموں میں 'منیکرنیکا ریٹرنز: دی لیجنڈ آف دیدا اور آلوکک دیسائی کی فلم دی انکارنیشن: سیتا' ہے۔ وہیں بطور پروڈیوسر کنگنا کی ٹیکو ویڈس شیرو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی ہے، جس میں نوازالدین صدیقی اور اونیت کور اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ کنگنا کی ایمرجنسی 20 اکتوبر 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Ganpath Clashing with Emergency: کنگنا رناوت کا ٹائیگر شراف کی فلم 'گنپتھ' کا ایمرجنسی سے ٹکراؤ پر زور دار ردعمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details