حیدرآباد: ہندوستان میں جمعہ کی رات ایک المناک ٹرین حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم مودی سے لے کر کئی سیاستدانوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اب فلم انڈسٹری کے چند مشہور شخصیات چرنجیوی، جونیئر این ٹی آر اور کرن کھیر نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 238 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے تھے۔Odisha Train Accident
اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چرنجیوی نے کہا کہ'اڈیشہ میں المناک کورومنڈیل ایکسپریس حادثے اور جانوں کے ضیاع ہونے پر بہت صدمہ پہنچا ہے! میرا دل سوگوار خاندانوں کے لیے غمزدہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جان بچانے کے لیے خون یونٹس کی فوری ضرورت ہے۔ میں ہمارے تمام پرستاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ زندگی بچانے کے لیے خون عطیہ کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں'۔
جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ 'افسوسناک ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں اور ان کے عزیزوں کو دلی تعزیت۔ میرا دل اس تباہ کن واقعے سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل وقت میں ان کو طاقت اور ہمت ملے'۔