کانز: ایک یوکرینی بلاگر ایلونا چیرونبے نے اتوار کے روز فرانسیسی فلمساز جسٹ فلپوٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ایسڈ'(Acide) کی نمائش کے دوارن کانز فلم فیسٹیول 2023 کے ریڈ کارپٹ پر احتجاج کیا۔ انہوں نے نیلے اور پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو یوکرین کے پرچم کا رنگ ہے۔ بلاگر ریڈ کارپٹ سے ہوتے ہوئے سیڑھیوں پر چڑھی اور پھر سرخ رنگ کے دو پیکٹ نکالے اور اسے اپنے سر پر پھاڑ ڈالے۔ یہ دیکھتےہوئے وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا اور سڑھیوں سے نیچے لے گئے۔Ukrainian blogger pours fake blood in Cannes
اس حرکت کی کئی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں بلاگر کو سرخ پینٹ کے دو کیپسول نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اسے خود پر ڈالنے سے پہلے وہ کیمروں کی طرف مسکراتی نظر آرہی ہیں۔ سیکیورٹی عملے نے انہیں فوری طور پر سیڑھیوں سے نیچے اتارا اور اسے تقریب سے باہر لے گئے۔
ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فوراً بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'بہت خوب کیا'۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ 'اچھی طرح سے اس نے کیا!!!!!'۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کانز فلم فیسٹیول میں کچھ خواتین نے یوکرین میں ہورہے خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
مزید پڑھیں:Stop Raping Us: کانز فلم فیسٹیول میں نیم برہنہ خاتون کا یوکرین میں ہورہے جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج
24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی روس اور یوکرین جنگ نے متعدد جانیں لے لی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔ یوکرین میں امن کو یقینی بنانے کے لیے جاپان کے ہیروشیما میں ہونے والے حالیہ سربراہی اجلاس کے دوران G7 کے اراکین نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جاری جارحیت کو روکے اور فوری طور پر مکمل اور بغیر کسی شرط کے اپنے فوجیوں اور فوجی سازوسامان کو یوکرین کے علاقے سے واپس بلا لے۔