اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

BTS' Jungkook vibes to Naat Naatu : بی ٹی ایس گلوکار جنگ کوک کو 'ناٹو ناٹو' نغمہ پسند آیا، بھارتی مداحوں میں خوشی کی لہر - آر آر آر کا نغمہ ناٹو ناٹو

جنوبی کوریا کے پاپ گلوکار جنگ کوک کو بھارتی فلمساز ایس ایس راجامولی کی مقبول فلم 'آر آر آر' کے گانے ناٹو ناٹو پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ فلم کے ساتھ گانا ناٹو ناٹو کی بھی پوری دنیا میں دھوم ہے۔

بی ٹی ایس گلوکار جنگ کوک کو 'ناٹو ناٹو' نغمہ پسند آیا
بی ٹی ایس گلوکار جنگ کوک کو 'ناٹو ناٹو' نغمہ پسند آیا

By

Published : Mar 4, 2023, 12:53 PM IST

حیدرآباد:فلم آر آر آر کا بخار جنوبی کوریا کے پاپ گلوکار جنگ کوک کے بھی سر پر چڑھ گیا ہے۔ جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے پاپ گلوکار جنگ کوک کو اپنے ویورس لائیو سیشن کے دوران ناٹو ناٹو پر جھومتے دیکھا گیا۔ بھارتی شائقین یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ آل بوائز بینڈ بی ٹی ایس کے سب سے کم عمر گلوکار چارٹ بسٹر فلم آر آر آر کے مقبول گانا ناٹو ناٹو کو پسند کر رہے ہیں۔ بھارتی نغموں اور ثقافت سے ان کی محبت نے بھارت میں ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔BTS' Jungkook vibes to Naat Naatu

جنوبی کوریا کے مشہور گلوکاروں میں سے ایک کو ناٹو ناٹو پر جھومتے ہوئے دیکھنا اس بات کا ثبوت کا ہے اس گانے نے واقعی عالمی سطح پر ایک ایسا مقام حاصل کیا ہے، جو شاید ہی کسی گانے کو حاصل ہوا ہو۔ لوئیو سیشن کے دوران جنگ کوک نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ 'کیا آپ اس گانے کو جانتے ہیں'؟

بی ٹی ایس گلوکار نے پھر کہا کہ انہوں نے حال ہی میں فلم آر آر آر دیکھی ہے اور یہ گانا بہت مزہ دار ہے۔ آر آر آر کی ٹیم نے بھی پاپ گلوکار کی آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو پر رد عمل ظاہر کیا اور اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'جنگ کوک۔۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کو ناٹو ناٹو بہت پسند آیا ہے۔ ہم آپ کو، بی ٹی ایس ٹیم اور پورے جنوبی کوریا کو ڈھیروں پیار بھیج رہے ہیں'۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے فوراً بعد شائقین نے جم کر اس پوسٹ پر تبصرہ کیا اور اپنے پسندیدہ گلوکار کو ناٹو ناٹو کو پسند کرتے ہوئے دیکھ کر اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' میرا دن بن گیا۔۔ آخر کار ایک کے پاپ اسٹار بھارتی میوزک کو جانتا ہے'۔ ایک نے لکھا کہ ' تیلگو بی ٹی ایس آرمیز ہم جیت گئے۔۔۔ آر آر آر ٹیم کو مبارکباد'۔

آر آر آر ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس شاندار گانے کے لیے شکریہ! یہ بھارتی بی ٹی ایس شائقین کے لیے بہت زیادہ معنی رکھتا ہے! مجھے یقین ہے کہ جب اس نے اسے گایا تو تمام ہندوستانی مداحوں کے ہوش اڑ گئے ہوں گے'۔ پوری دنیا میں ناٹو ناٹو کو لے کر ایک دیوانگی دیکھی جارہی ہے اور اس گانے کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز یعی آسکر میں بہترین نغمہ کے زمرے میں نامزدگی ملی ہے۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt Dance on Naatu Naatu: عالیہ بھٹ نے ایوارڈ تقریب میں ناٹو ناٹو پر رقص کیا، ویڈیو وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details