ممبئی (مہاراشٹر): برہمسترا نے ریلیز کے پہلے دن دنیا بھر میں باکس آٖفس پر 75 کروڑ روپے کا کاروبار کرچکی ہے۔ میکرز نے ہفتے کے روز اس کا اعلان کیا۔ تین قسط میں ریلیز ہونے والی فلم کا پہلا پارٹ جمعہ کو ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں ہیں۔Brahmastra worldwide collection on day 1
پروڈکشن بینرز اسٹار اسٹوڈیوز اور دھرما پروڈکشنز نے ایک بیان شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ' برہمسترا پارٹ ون: شیوا نے ریلیز کے پہلے دن پوری دنیا میں 75 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی ہے، جس سے پورے ملک، فلم انڈسٹری اور شائقین میں جشن کا ماحول ہے۔ ہفتے کے آخر میں فلم کی کمائی زیادہ ہونے کی امید ہے'۔
فلم کو اس کی کہانی اور مکالموں کے لیے ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردعمل مل رہے ہیں، وہیں بہت سے لوگوں نے ہدایت کار آیان مکھرجی کی تخلیقی اور تصوراتی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ ہندو میتھالوجی سے متاثر ہوکر بنائی گئی اس فلم میں وی ایف ایکس کا شاندار کام کیا گیا ہے۔
برہسمترا کے پہلے پارٹ کی کہانی شیوا کے ارد گرد گھومتی ہے جسے ایشا نام ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے اور جس کے بعد اسے اندازہ ہوتا ہے کہ محبت ہی اس کے سپرپاور آگ کو مزید طاقتوار بناتی ہے۔ امیتابھ بچن فلم میں گرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبان میں 2 ڈی اور 3 ڈی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم میں مونی رائے اور ناگارجن اکینینی بھی اہم کردار میں ہیں۔
مزید پڑھیں:Brahmastra Box Office Collection Day 1 رنبیر اور عالیہ کی فلم برہمسترا کی پہلے دن کی کمائی نے آر آر آر کو پیچھے چھوڑ دیا