حیدرآباد: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی 'برہماسترا' کے ٹریلر کے لیے مداحوں کا انتظار اب ختم ہوگیا ہے۔ کیونکہ عالیہ بھٹ نے فلم کا ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا۔ عالیہ کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر میں فلم کے تقریباً تمام کردار سامنے آچکے ہیں۔ عالیہ نے بتایا کہ فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ Brahmastra Trailer Release Date عالیہ بھٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹیزر میں امیتابھ بچن، ناگ ارجن، رنبیر کپور اور مونی رائے سمیت سبھی کے کردار سامنے آچکے ہیں۔ اس ویڈیو میں تمام کرداروں کے خوفناک روپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ عالیہ بھٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'صرف 100 دن بعد فلم کا پہلا حصہ آپ کے سامنے ہوگا.. فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہونے جا رہا ہے'۔
وہیں فلم کے پہلے پارٹ کا آخری شیڈول مارچ میں وارانسی میں مکمل کیا گیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہدایتکار ایان مکھرجی اور فلم کے اہم کردار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے کاشی میں مندر کا دورہ کیا۔ ان تمام مشہور شخصیات نے یہاں سے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی تھی۔ جب عالیہ اور رنبیر وارانسی میں فلم 'برہماسترا' کی شوٹنگ کر رہے تھے تب ان کے بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس دوران عالیہ، رنبیر کو کئی جگہ شوٹنگ کرتے دیکھا گیا۔ فلم کی شوٹنگ وارانسی کی گلیوں اور گنگا کے کنارے پر کی گئی ہے۔