ممبئی (مہاراشٹر): رومانوی گانے کیسریا کے بعد فلم ساز آیان مکھرجی نے پیر کے روز اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم برہمسترا کا دوسرا نغمہ 'دیوا دیوا' ریلیز کردیا ہے۔ اس نئے نغمہ کو برہمسترا پارٹ ون، شیوا کے روحانی نغمہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ پرپتم کے کمپوز کردہ اس نغمہ کو ارجیت سنگھ نے اپنی آواز دی ہے، جب کہ امیتابھ بھٹاچاریہ نے گانے کے بول لکھے ہیں۔ Deva Deva Out
گانے کی خاص بات یہ ہے کہ رنبیر میگاسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی طاقت کو تلاش کر رہے ہیں۔ اس گانے کے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کا کردار کس طرح اپنی طاقت کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ یہ جان گیا ہے کہ باہر کی آگ پر قابو پانے کے لیے اسے پہلے اپنے اندر کی آگ کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔