اس وقت تمام فلمی شائقین کی نظریں آیان مکھرجی کی فلم برہمسترا پر ٹکی ہوئی ہیں۔ فلم چند دنوں میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ٹیم بھی جوش و خروش کے ساتھ فلم کی تشہیر کرتی نظر آرہی ہے۔ حال ہی میں ریلیز سے قبل فلم کے مرکزی اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سمیت دیگر اداکار کو حیدرآباد میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جہاں آیان روزانہ فلم کے چھوٹے ویڈیو کلپ شیئر کر مداحوں کی تجسس میں اضافہ کر رہے ہیں، وہیں آج فلم کا ایک اور ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔New Brahmastra Trailer
آیان مکھرجی کے ذریعہ شیئر کیا گیا ٹریلر فلم کے پہلے ٹریلر سے زیادہ اچھا اور زبردست نظر آرہا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی شروعات برہمسترا کے لیے ہونے والی لڑائی سے ہوتی ہے۔ ٹریلر میں سنا جاسکتا ہے کہ کیسے مونی رائے برہمسترا حاصل کرنے کے لیے برہم دیو سے دعائیں لے رہی ہیں، وہیں امیتابھ بچن کو رنبیر کپور کے گرو کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نئے ٹریلر میں بھی زبردست وی ایف ایکس نظر آرہا ہے۔