اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان 58 سال کے ہوئے

Salman Khan Birthday بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ڈھائي دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ سلمان خان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 3:47 PM IST

Updated : Dec 27, 2023, 3:54 PM IST

Salman Khan Birthday
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان 58 سال کے ہوئے

ممبئی: مشہور بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان آج 58 سال کے ہو گئے۔ 27 دسمبر 1965 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے سلمان خان کا اصل نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے اور ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے معروف اسکرین پلے اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔ سلمان خان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کی۔ فلم میں انھوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 1989میں سلمان کو راج شری پروڈکشن کے بینر میں بنی فلم ‘میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ سورج بڑجاتیاکی ہدایت کاری میں فلم میں نے پیار کیاسپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لئے سلمان کو فلم فیئرکا بہترین میل ڈیبیو ہیرو کا بھی ایوارڈ ملا۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

فلم میں نے پیار کیا کی کامیابی کے بعد سلمان خان شائقین کے درمیان اپنی پہچان بنانے میں کچھ حد تک کامیاب ہو گئے۔ سال 1991میں آئی فلم صنم بے وفا سلمان خان کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس سال سلمان کی فلم ساجن بھی ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں سلمان نے رومانٹک کے ساتھ ہی جذباتی کردار سے شائقین کا دل جیت لیا۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 1994میں راجکمار سنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان خان کے اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم کے پہلے ان کے بارے میں یہ بات کی جاتی تھی کہ وہ رومانی کردار ہی ادا کر سکتے ہیں لیکن سلمان خان نے عامر خان کے ساتھ اپنے مزاحیہ کردار سے شائقین کو لوٹ پوٹ کر دیا۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 1994میں ہی سلمان کو ایک بار پھر سے راج شری پروڈکشن کے بینر کے تلے بنی فلم ہم آپکے ہیں کون میں کام کرنے کا موقع ملا۔ خاندانی پس منظر میں بنی اس فلم میں ان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ ایک بار پھر سے کافی پسند کی گئی ۔ فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹایم گریٹس ہٹس میں شمار ہو گئی۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 1997میں ریلیز ہونے والی فلم جڑوا میں سلمان نے دوہرا کردار اداکرکے شائقین کو متاثر کیا اور کافی مقبولیت حاصل کی۔ سال 1998میں انھوں نے اپنے بھائی سہیل خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم پیار کیا توڈنا کیا،میں کام کیا ۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کاجول تھیں۔ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 1999میں دکھائی گئی فلم ہم دل دے چکے صنم سلمان کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سلمان کی جوڑی ایشوریہ رائے کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔اجے دیوگن جیسے سنجیدہ اداکار کی موجودگی میں بھی سلمان کی اداکاری کو ناظرین نے خوب سراہا تھا۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام سلمان کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سلمان خان نے اپنی رومانٹک کے ساتھ جذباتی اداکاری سے شائقین کو مسحورکر دیا۔ اسی سال انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ باغبان میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ایک چھوٹے سے کردار میں بھی سلمان ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہے۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 2005 کی فلم میں نے پیار کیوں کیا میں کٹرینہ کیف کے ساتھ سلمان کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم نو انٹری اور سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم پارٹنر کے ذریعے اپنی زبردست کامک ٹائمنگ ناظرین کے سامنے پیش کی جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

سال 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم وانٹیڈ نے ان کے کیریئر میں بے مثال تبدیلیاں لے کر آئی۔ پربھودیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے ایک ماچو ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے اس انداز کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ وانٹیڈ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سال 2010 میں سلمان نے اپنے بھائی ارباز خان کی فلم دبنگ میں کام کیا۔ ابھینو کشیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے ایک بار پھر ناظرین کے سامنے ماچومین کی شبیہ پیش کی۔ فلم نے باکس آفس پر100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

سال 2011 ایک بار پھر سلمان خان کے کیریئر کے لیے کامیابیوں سے بھرا سال ثابت ہوا۔ اس سال سلمان خان کی ریڈی اور باڈی گارڈ جیسی فلموں 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کے ذریعہ تاریخ رقم کی۔سال 2012 میں سلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ 2 نے بھی باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔

سلمان خان کی یومِ پیدائش پر خاص

سلمان کی سال 2014 میں جئے ہو اور کِک جیسی سپرہٹ فلمیں نظر آئیں۔ کِک نے باکس آفس پر 233 کروڑ روپے کمائی کی۔ ان کی سال 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو جیسی سپر ہٹ فلمیں نظر آئیں۔ بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ کمائے۔ پریم رتن دھن پایو میں سلمان خان نے ڈبل رول کاکردار ادا کیا ۔

فلم نے 207 کروڑ سے زائد کی کمائی کی ۔سال 2016 میں سلمان کی ہٹ فلم سلطان ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے 300 کروڑ کمائے۔ سال 2017 میں سلمان خان کی ٹیوب لائٹ اور ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوئی۔ ٹائیگر زندہ ہے نےباکس آفس پر 339 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔

مزید پڑھیں:

سلمان خان کی فلم ریس 3 سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے 170 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ سال 2019 میں سلمان کی بھارت اور دبنگ 3 ریلیز ہوئی۔ بھارت نے 209 کروڑ جبکہ دبنگ 3 نے 150 کروڑ کی کمائی کی۔ سال 2021 میں سلمان کی رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی اور انتم ریلیز ہوئی۔

سلمان خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک تقریباً 100 فلموں میں کام کیا۔ سلمان خان کے کیرئیر کی قابل ذکر فلموں میں پتھر کے پھول، دل تیرا عاشق، کرن ارجن، خاموشی، جیت، جب پیار کسی سے ہوتا ہے، بندھن، بی بی نمبر ون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، گرو،مجھ سے شادی کروگی، یوراج ،ویر جیسی اہم فلمیں شامل ہیں۔ سلمان کی اس سال ٹائیگر 3 اور کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہوئی ہے۔ (یو این آئی)

Last Updated : Dec 27, 2023, 3:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details